اشوک نگر میں ترنمول لیڈر اور ان کے والد کی پراسرار موت
شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر میں ترنمول کانگریس کے رہنما سنجے راو¿ت کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ اسی کمرے میں ان کے والد کمل راو¿ت بھی بے ہوشی کی حالت میں پڑے ملے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بھی مردہ قرار دے دیا۔ سنجے اشوک نگر علاقے کے یوتھ ترنمول کانگریس کے سابق صدر تھے۔ مقامی لوگوں کے ایک طبقے کا دعویٰ ہے کہ سابق رکن اسمبلی نارائن گوسوامی کے ساتھ بھی ان کی ’قریبی وابستگی‘ تھی۔
49 سالہ سنجے اور 70 سالہ کمل اشوک نگر-کلیان گڑھ میونسپلٹی کے 13 نمبر وارڈ کے رہائشی تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، ہفتہ کی صبح گھر کے افراد نے برآمدے سے کمرے کے اندر سنجے کی لاش لٹکی ہوئی دیکھی۔ اسی کمرے سے ان کے والد کمل راو¿ت کو بے ہوشی کی حالت میں برآمد کیا گیا۔ انہیں فوری طور پر اشوک نگر اسٹیٹ جنرل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمل نے نیند کی دوا کھائی تھی۔
سنجے ایک وقت میں اشوک نگر علاقے کے یوتھ ترنمول کانگریس کے صدر تھے۔ علاقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما کے طور پر بھی ان کی شناخت تھی۔ سابق رکن اسمبلی نارائن گوسوامی کے ساتھ بھی انہیں مختلف مواقع پر دیکھا جاتا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، موجودہ اسمبلی انتخابات میں بھی انہوں نے نارائن گوسوامی کے لیے کام کیا تھا۔ سنجے درآمد و برآمد کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ مقامی لوگوں کے ایک طبقے کا دعویٰ ہے کہ کاروبار میں مندی کے باعث وہ ذہنی دباو¿ میں تھے۔ تاہم، اس کا موجودہ سیاسی صورتحال سے کوئی تعلق ہے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔
سنجے غیر شادی شدہ تھے اور ان کے والد ان کے ساتھ ہی رہتے تھے۔ پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ سنجے نے اپنے والد کو نیند کی دوا دینے کے بعد اپنی جان لے لی ہوگی۔ تاہم، باپ بیٹے کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے اشوک نگر تھانے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
اشوک نگر میں ترنمول لیڈر اور ان کے والد کی پراسرار موت...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments