بکسہ کی شیرنی کو جلد ملے گا ساتھی، شوبھندونے رواں سال مزید تین شیروں کو چھوڑنے کا اعلان کیا
وزیراعلیٰشوبھندو ادھیکاری نے جمعہ کو مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی بھوپیندر یادو کے ساتھ باضابطہ طور پر ایک بنگال ٹائیگر شیرنی کو بکسہ ٹائیگر ریزرو (BTR) میں دوبارہ متعارف کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اندر مزید تین شیروں کو ریزرو کے جنگلات میں چھوڑا جائے گا۔
علی پور دوار شہر کے پریڈ گراو¿نڈ میں ایک سرکاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے س±ویندو نے کہا، ”کئی برسوں تک بکسہ صرف نام کا ٹائیگر ریزرو تھا اور یہاں کوئی شیر نہیں تھا۔ سابقہ (ترنمول) حکومت میں یہاں شیروں کو دوبارہ متعارف کرانے کی سوچ نہیں تھی اور اس نے کبھی کوئی پہل نہیں کی۔ تاہم، ہم نے پہل کی اور ہماری حکومت کے قیام کے 150 دن کے اندر یہاں ایک شیرنی کو چھوڑا گیا ہے۔ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ رواں سال بکسہ میں مزید تین شیروں کو چھوڑا جائے گا۔“
س±ویندو نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی ریاستی حکومت علی پور دوار کو، جو شمالی بنگال کا ایک ایسا ضلع ہے جہاں وسیع جنگلاتی علاقہ اور سرسبز چائے کے باغات موجود ہیں، عالمی سطح کی جنگلاتی سیاحتی منزل کے طور پر ترقی دینے کے لیے کام کرے گی۔
جمعہ کی صبح س±ویندو ادھیکاری، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، ریاستی جنگلات کے وزیر منوج اوراو¿ں، سینئر محکمہ جنگلات کے افسران اور دیگر حکام کے ساتھ بی ٹی آر کے 25ویں میل علاقے میں پہنچے، جہاں بہار کے والمیکی ٹائیگر ریزرو سے لائی گئی شیرنی کو ایک باڑے میں رکھا گیا تھا۔ وہاں انہوں نے باضابطہ طور پر شیرنی کو جنگل میں چھوڑا۔
اس کے فوراً بعد پریڈ گراو¿نڈ میں خطاب کرتے ہوئے س±ویندو نے کہا، ”مرکزی وزیر نے ہمیں یہاں 2,000 ایکڑ زمین کی نشاندہی کرنے کو کہا ہے تاکہ عالمی معیار کی جنگلاتی سیاحتی منزل تیار کی جا سکے۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ دنیا بھر سے لوگ یہاں آئیں۔ انہوں نے اس کام کے لیے ایک سینئر افسر کو بھی ذمہ داری سونپی ہے۔ ہماری حکومت بھی اسی دوران بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔“
انہوں نے علی پور دوار کے عوام کے انتخابی مینڈیٹ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ضلع کے لوگوں نے 2019 سے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے، جب پارٹی ریاست میں اقتدار میں بھی نہیں تھی۔
س±ویندو نے کہا، ”ہم ترقیاتی منصوبوں کی ایک پوری سیریز کے ذریعے آپ کا شکریہ ادا کریں گے۔ میں 15 نومبر کو دوبارہ یہاں آو¿ں گا اور ٹوٹوپارا کا دورہ کروں گا، جہاں رہائشیوں کو سولر لائٹس والے مکانات، پینے کے پانی کی سہولت اور خصوصی راشن کٹس فراہم کی جائیں گی۔“ضلع کے مداری ہاٹ بلاک میں واقع ٹوٹوپارا وہ علاقہ ہے جہاں قدیم قبائلی برادری ٹوٹو کے افراد رہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے چائے باغات سے وابستہ آبادی سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مرکز نے گزشتہ ہفتے ان کی ترقی کے لیے 313 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”ہم نے چائے کے کارکنوں کو 20 فیصد کی شرح سے بونس دینے کی ہدایت بھی منظور کی ہے۔ اس کے علاوہ بند چائے کے باغات کو دوبارہ کھولنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔“
مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی نے بکسہ ٹائیگر ریزرو میں شیرنی کی رہائی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ وزارت نے کہا، ”یہ بھارت کے وائلڈ لائف ویک 2026 کا ایک موزوں آغاز ہے۔ اس کے ساتھ مرحلہ وار شیروں کو دوبارہ متعارف کرانے کے پروگرام کا آغاز ہوا ہے، جس کا مقصد اس تاریخی اہمیت کے حامل ٹائیگر لینڈ اسکیپ میں شیروں کی ایک قابلِ عمل اور خود کفیل آبادی کو بحال کرنا ہے۔“
بکسہ کی شیرنی کو جلد ملے گا ساتھی، شوبھندونے رواں سال مزید تین شیروں کو چھوڑنے کا اعلان کیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments