ذہنی صحت ہی بہتر زندگی کی بنیاد، ہوڑہ میں بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام
زندہ رہنے کے لیے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی ضروری ہے۔ ہاوڑہ ضلع انتظامیہ اور ریزنگ وائس فاو¿نڈیشن کے تعاون سے بین الاقوامی بزرگ شہری دن کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ہاوڑہ کے مکڑدہ میں منعقدہ اس پروگرام میں بزرگ شہریوں کی ذہنی و جسمانی صحت، قانونی حقوق، ڈیجیٹل خواندگی اور سرکاری سہولیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
پروگرام میں ضلع سماجی بہبود محکمہ کے افسر تیرتھنکر گوہ رائے، ون اسٹاپ سینٹر کی مرکز منتظم تنوشری کرمکار، ڈومجور تھانے کے انچارج افسر اجیت کمار جھا اور چائلڈ ہیلپ لائن، ہاوڑہ کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر راجیو بسواس سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
پروگرام کے آغاز میں بزرگ شہریوں کی ذہنی صحت اور حوصلہ بڑھانے کے حوالے سے بیداری پیدا کی گئی۔ جے پرکاش انسٹی ٹیوشن کی کاو¿نسلر آتریئی نے ذہنی صحت کے مختلف پہلوو¿ں پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ دولن بندیوپادھیائے اور ان کی ٹیم نے ایک مختصر ڈرامے کے ذریعے بزرگ شہریوں کے تئیں احترام، محبت اور ان کی ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس کے بعد ہاوڑہ کے محکمہ صحت کی بی ایم او ایچ ڈاکٹر ردھی چکرورتی نے بزرگ شہریوں میں صحت سے متعلق بیداری کے موضوع پر خطاب کیا۔ پی ایچ این ودیشا داس اور انوپریا باسو بھی موجود تھیں۔ اس دوران باقاعدگی سے ورزش کرنے، صحت مند طرز زندگی اپنانے اور عمر کے ساتھ پیدا ہونے والے مختلف مسائل کے بارے میں بیدار رہنے پر گفتگو کی گئی۔
بزرگ شہریوں کے قانونی حقوق اور سرکاری قانونی امداد کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی چیف لیگل ایڈ کاو¿نسل اور وکیل یاسمین خاتون نے مفت قانونی امداد حاصل کرنے کے طریقہ کار اور بزرگ شہریوں کے مختلف قانونی حقوق کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔
ذہنی صحت ہی بہتر زندگی کی بنیاد، ہوڑہ میں بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments