Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ایک ہفتے میں چینی 62 روپے مہنگی، چاول، گیہوں سمیت تمام اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

Admin
By Admin
Nov 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ایک ہفتے میں چینی 62 روپے مہنگی، چاول، گیہوں سمیت تمام اجناس کی قیمتوں میں اضافہ
ایک ہفتے میں چینی 62 روپے مہنگی، چاول، گیہوں سمیت تمام اجناس کی قیمتوں میں اضافہ — November 01, 2026
نئی دہلی: ملک کی تھوک اجناس منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت اوسطاً 62 روپے فی کوئنٹل بڑھ گئی۔ چینی کے ساتھ چاول، گیہوں، زیادہ تر دالوں اور خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔

چینی کی قیمت میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے چینی کی منڈی میں اس کی اوسط قیمت 62 روپے بڑھ کر ہفتے کے اختتام پر 5,506 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب گڑ 3 روپے سستا ہوا۔ خوردہ بازار میں بھی چینی کی قیمت میں اوسطاً 58 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 59.18 روپے فی کلو گرام ہو گئی۔

ہفتے کے دوران چاول کی اوسط قیمت 70 روپے بڑھ کر ہفتے کے اختتام پر 4,377 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گئی۔ گیہوں کی قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2,939 روپے فی کوئنٹل ہو گئی۔ آٹا بھی 18 روپے مہنگا ہو کر 3,395 روپے فی کوئنٹل فروخت ہوا۔

ہفتے کے دوران ارہر کی دال کی اوسط قیمت میں 162 روپے اور چنے کی دال کی قیمت میں 69 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا۔ مونگ کی دال 34 روپے اور ماش کی دال 31 روپے مہنگی ہو گئی۔ دوسری جانب مسور کی دال کی قیمت میں 33 روپے فی کوئنٹل کی کمی درج کی گئی۔

گزشتہ ہفتے سرسوں کے تیل کی قیمت اوسطاً 233 روپے اور پام آئل کی قیمت 51 روپے فی کوئنٹل بڑھ گئی۔ سورج مکھی کے تیل میں 39 روپے اور سویا بین کے تیل میں 12 روپے کا اضافہ ہوا۔ مونگ پھلی کا تیل بھی 11 روپے مہنگا ہو گیا۔ دوسری جانب بناسپتی گھی کی قیمت میں 52 روپے فی کوئنٹل کی کمی درج کی گئی۔
Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn