Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

بنگلورو میں موٹاپے کا مقابلہ: چار ٹانگوں والے امیدوار، سوشل میڈیا پر انتخابی مہم

Admin
By Admin
Oct 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

بنگلورو میں موٹاپے کا مقابلہ: چار ٹانگوں والے امیدوار، سوشل میڈیا پر انتخابی مہم
بنگلورو میں موٹاپے کا مقابلہ: چار ٹانگوں والے امیدوار، سوشل میڈیا پر انتخابی مہم — October 18, 2026
یوں تو انڈیا میں تہواروں کی بھرمار ہے لیکن ایک بڑا تہوار انتخابات بھی ہوتے ہیں۔ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں تہواروں کی ابتدا سے قبل ایک ایسا انتخابی دنگل سجا ہے جس میں نہ سیاست دان ہیں، نہ انتخابی منشور اور نہ ہی ٹیلی ویژن پر ہونے والے گرما گرم مباحثے۔
یہاں امیدواروں کی چار ٹانگیں ہیں، ان کی دُمیں ہلتی ہیں اور پیٹ ذرا زیادہ نکلا ہوا ہے۔ جی ہاں، انڈیا میں ٹیکنالوجی کا مرکز کہلانے والے شہر بنگلورو میں سب سے فربہ یا موٹے کتے کا انتخاب ہونے جا رہا ہے، اور مقابلہ اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
’فیٹ ڈاگز آف بی ایل آر‘ نامی اس دلچسپ مقابلے کا آغاز یکم اکتوبر کو ہوا تھا۔ اس میں بنگلورو کے 64 کتوں کو شرکت کا موقعہ ملا لیکن کئی مرحلوں کی چھانٹی اور آن لائن ووٹنگ کے بعد اب صرف دو امیدوار میدان میں باقی رہ گئے ہیں جن میں سے کسی ایک کو شہر کے سب سے موٹے کتے کا تاج پہنایا جائے گا۔
اس مقابلے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ووٹ ڈالنے والے انسان ہیں، مگر امیدواروں کو شاید اس بات کا اندازہ بھی نہیں کہ ان کی خاطر سوشل میڈیا پر کتنی سرگرم مہم چل رہی ہے۔ ان کے حامی تصویری پوسٹر بنا رہے ہیں، دوسروں سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں اور اپنے پسندیدہ کتے کو جتوانے کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔ گویا یہ کوئی بلدیاتی انتخاب ہو، جس میں ہر امیدوار کے پیچھے ایک وفادار انتخابی ٹیم کھڑی ہو۔
بنگلورو اس نوعیت کا مقابلہ منعقد کرنے والا انڈیا کا پہلا شہر نہیں ہے۔ اس سے قبل دہلی میں بھی ’فیٹ ڈاگز آف دہلی‘ کے نام سے ایسا ہی مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں دہلی اور قومی دارالحکومت والے خطے کے 64 کتوں نے حصہ لیا تھا۔ ان کتوں کو ان کے علاقوں کے لوگوں نے نامزد کیا اور پھر سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں مہم چلائی گئی۔
بزنس ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کے مقابلے میں ساکیت کے رہائشی کا 46 کلو وزنی مخلوط نسل کا کتا ’گوگو‘ خاص توجہ کا مرکز بنا۔ گوگو وزن گھٹانے کے ایک پروگرام سے بھی گزر رہا تھا۔ اس کا مقابلہ یوسف سرائے کے ’ریمبابو‘ سے تھا، جسے ’چونکی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سروجنی نگر کا ’موتی‘، نوئیڈا کا ’مہاکُتّیشور‘ اور روہنی کا ’کُتّا سنگھ‘ بھی مقابلے کے نمایاں امیدواروں میں شامل تھا۔ ان ناموں نے مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا تھا۔

یوں تو انڈیا میں تہواروں کی بھرمار ہے لیکن ایک بڑا تہوار انتخابات بھی ہوتے ہیں۔ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں تہواروں کی ابتدا سے قبل ایک ایسا انتخابی دنگل سجا ہے جس میں نہ سی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn