Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، عملے کے دو ارکان ہلاک

Admin
By Admin
Oct 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، عملے کے دو ارکان ہلاک
نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، عملے کے دو ارکان ہلاک — October 18, 2026
سعودی قیادت میں قائم اتحادی فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے نجران میں ایک اے ایچ سِکس آئی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر اس علاقے میں گر کر تباہ ہوا جو سعودی وزارتِ نیشنل گارڈ کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔

نجران کا جنوب مغربی علاقہ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران سے منسلک حوثیوں کے حملوں کی زد میں رہا ہے۔ جبکہ سعودی اتحاد اور یمن میں حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سنیچر کے روز ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ گروہ نے نجران کے قریب ایک سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، جو ان کے بقول سرحد کے قریب حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔

المالکی نے اتوار کو سریع کی اس پوسٹ پر کئی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ نے اسے مار گرایا ہے۔ لیکن یہ جلد ہی دوبارہ میدانِ جنگ میں موجود ہوگا۔‘

دریں اثنا سعودی اتحاد کے ترجمان نے ریاض اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں کئی ڈرون حملے ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ ان کے مطابق خميس مشيط کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے گئے ہیں۔

سعودی قیادت میں قائم اتحادی فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے نجران میں ایک اے ایچ سِکس آئی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn