جاپان کے آئیچی ناگویا میں منعقدہ ’ایشین گیمز 2026‘ میں ہندوستان کے لیے آج کا دن شاندار رہا اور ٹورنامنٹ کا اختتام بھی تاریخی قرار پایا۔ ایشین گیمز کے آخری دن یعنی ہفتہ کو ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے تہلکہ مچاتے ہوئے مجموعی طور پر 9 تمغے (5 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز) اپنے نام کیے۔ اس کے ساتھ ہی ان کھیلوں میں ہندوستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 85 (21 گولڈ، 27 سلور اور 37 برونز) تک پہنچ گئی۔ ہندوستان نے فی الحال میڈل ٹیلی میں چوتھے مقام پر رہتے ہوئے اپنی مہم ختم کی۔ تاہم، کچھ ممالک کے کئی ایونٹس ابھی باقی ہیں جو اتوار کو ہوں گے۔ اس لیے ہندوستان کی میڈل ٹیلی کی پوزیشن بعد میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
کُم کُم موہوڑ (تیر اندازی)
17 سالہ نوجوان تیر انداز کُم کُم موہوڑ نے خواتین کے ریکرو انفرادی مقابلے کے سنسنی خیز شوٹ آف میں جنوبی کوریا کی او یے جن کو بہترین ’10‘ اسکور کرکے شکست دی اور گولڈ میڈل جیتا۔
پرنوی شرتھ ارس (گولف)
خواتین کے انفرادی اسٹروک پلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرنوی نے 15 انڈر پار کے اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا اور ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا۔
امن سہراوت (کشتی)
مردوں کے فری اسٹائل 57 کلوگرام زمرے میں امن سہراوت نے سانسیں روک دینے والے مقابلے میں شمالی کوریا کے پہلوان کو پٹخ کر ہندوستان کو کشتی کا دوسرا گولڈ میڈل دلایا۔
مردوں کی ہاکی ٹیم (ہاکی)
ایشین گیمز کے فائنل مقابلے میں ملائیشیا کو 5-1 سے زبردست شکست دے کر ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے مسلسل دوسری بار گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے مردوں اور خواتین، دونوں ٹیموں کے ایک ہی ایڈیشن میں گولڈ جیتنے کا تاریخی ریکارڈ بنایا۔
ندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم (کرکٹ)
فائنل مقابلے میں روایتی حریف پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے شان سے گولڈ میڈل جیتا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 192 رنز بنا سکی۔
خواتین کا گولف ٹیم ایونٹ
ہندوستانی خواتین کی گولف ٹیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ کاسوگائی کنٹری کلب ایسٹ کورس پر 3 اکتوبر 2026 کو کھیلے گئے خواتین کے ٹیم ایونٹ میں ہندوستان نے 14 انڈر 546 کا اسکور بنایا اور چین کے بعد دوسرے مقام پر رہی۔
انتم پنگھال (کشتی)
خواتین کی کشتی کے 53 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جاپان کی مو کیوکا سے مقابلہ ہارنے کے باوجود انتم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ملک کے لیے سلور میڈل جیتا۔ اس ایڈیشن میں تمغہ جیتنے والی وہ واحد ہندوستانی خاتون پہلوان رہیں۔
دیپک پونیا (کشتی)
مردوں کے فری اسٹائل 97 کلوگرام زمرے میں منگولیا کے پہلوان کو سخت مقابلے میں 2-1 سے شکست دے کر دیپک نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔
نیرج چوہان (تیر اندازی)
مردوں کے ریکرو انفرادی مقابلے کے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں نیرج نے ہم وطن دھیرج بومادیورا کو 6-4 سے شکست دے کر برونز میڈل ملک کی جھولی میں ڈالا۔
ایک نظر میں ہندوستان کا سفر
14 سے زیادہ دن تک جاری رہنے والے ایشین گیمز میں ہندوستان کے 495 ایتھلیٹس نے 36 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی پوری توانائی جھونکتے ہوئے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ہاکی سے لے کر تیر اندازی، کشتی، گولف اور کرکٹ تک، ہر محاذ پر ہندوستانی کھلاڑیوں نے ترنگے کی شان بلند رکھی۔
جاپان کے آئیچی ناگویا میں منعقدہ ’ایشین گیمز 2026‘ میں ہندوستان کے لیے آج کا دن شاندار رہا اور ٹورنامنٹ کا اختتام بھی تاریخی قرار پایا۔ ایشین گیمز کے آخری دن یعنی ہفتہ کو ہندوستان...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments