ملک بھر میں اپنے حقوق کے لیے تنہا جنگ لڑنے والوں کے لیے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ’ستیہ گرہ‘ نام سے جو مہم شروع کی ہے، اسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ لوگوں کے مسائل سننے اور ان کی حمایت میں کھڑے ہونے مقصد سے تیار ’ستیہ گرہ‘ کی ویب سائٹ پر بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جس کی اطلاع لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے خود دی ہے۔ انھوں نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’ستیہ گرہ کو لائیو ہوئے 9 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ اس کے بعد سے 10 ہزار سے زیادہ افراد اور گروپس سامنے آ چکے ہیں۔‘‘
راہل گاندھی نے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’درخواستوں کی یہ بڑی تعداد اس بات کا مظہر ہے کہ ہندوستانی پہلے ہی خاموشی کے ساتھ کس قدر جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ اپنے حق کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ کوئی ان کی بات نہیں سن رہا تھا۔‘‘ موجودہ حالات پر فکر ظاہر کرنے کے بعد انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ہم ان کی باتیں سن رہے ہیں۔ ہر درخواست پڑھی جائے گی۔ ہمیں تعلیم، بدعنوانی، سماجی انصاف، کسانوں، مزدوروں، صحت، خواتین کی حفاظت، زمین اور ماحولیات کے موضوعات سے متعلق کئی کہانیاں نظر آ رہی ہیں۔‘‘
راہل گاندھی نے بھروسہ دلایا ہے کہ ان کی ٹیم ہر ایک درخواست کا جائزہ لے گی، یہ طے کرے گی کہ کس طرح کی مدد کی جا سکتی ہے اور جہاں مزید تفصیلات کی ضرورت ہوگی، وہاں رابطہ بھی کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ ’’جہاں کسی حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ شخص یا ادارے کی جنگ کو مزید لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہوگی، ہم ایسا کریں گے۔‘‘
ملک بھر میں اپنے حقوق کے لیے تنہا جنگ لڑنے والوں کے لیے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ’ستیہ گرہ‘ نام سے جو مہم شروع کی ہے، اسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ لوگوں کے مسائل سننے او...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments