دبئی کے ایک اسپتال میں ہفتے کے روز ایک جذباتی منظر دیکھنے کو ملا، جب دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کیپٹن اسمت مچھار سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود مسکراتے اسمت کو دیکھ کر ولی عہد نے انہیں گلے لگایا، ان کا ماتھا چوما اور ان کی بہادری کی بھرپور ستائش کی۔ ملاقات کے دوران شیخ حمدان نے کہا، ”ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ہمارے ملک کی کہانی کا حصہ ہیں اور اس قوم کی ان اقدار کا حصہ ہیں جن کے لیے متحدہ عرب امارات کھڑا ہے-یعنی ہمدردی، امن اور زندگی سے بھرپور جذبہ۔“
اسپتال سے پہلی بار کیپٹن اسمت مچھار کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ تصاویر میں ان کے ماتھے پر پٹی بندھی ہوئی ہے، جبکہ ہاتھ پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے اور ایک ہاتھ مکمل طور پر سفید پٹیوں سے ڈھکا نظر آتا ہے۔ جسم پر شدید چوٹوں کے نشانات کے باوجود اسمت کے چہرے پر مسکراہٹ دکھائی دے رہی ہے۔ وہ اسپتال میں ان سے ملاقات کے لیے آنے والے افراد سے بھی ہنس کر بات کرتے نظر آئے۔ ان کی یہی تصاویر اب سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
یہ واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا، جب دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 میں اچانک ایک سنگین صورتحال پیدا ہوگئی۔ پرواز کے دوران عمانی کو پائلٹ نے مبینہ طور پر کیپٹن اسمت مچھار پر کلہاڑی سے حملہ کردیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ حملے میں شدید زخمی ہونے کے باوجود اسمت نے حوصلہ نہیں ہارا۔ انہوں نے کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا، جس کے بعد عملے اور مسافروں نے مل کر حملہ آور کو پائلٹ کو قابو کرلیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے بعد ریزرو عملے نے طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارا۔
دبئی کے ایک اسپتال میں ہفتے کے روز ایک جذباتی منظر دیکھنے کو ملا، جب دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کیپٹن اسمت مچھار سے ملاقات کے لیے ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments