Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ہندستان کا گولڈن ڈے ، چار طلائی اور تین کانسی کے تمغے جیتے

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ہندستان کا گولڈن ڈے ، چار طلائی اور تین کانسی کے تمغے جیتے
ہندستان کا گولڈن ڈے ، چار طلائی اور تین کانسی کے تمغے جیتے — September 30, 2026
آئیچی-ناگویا، 30 ستمبر: کمپا¶نڈ تیراندازوں نے ایشین گیمز میں ہندستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں ٹیم ٹائٹل جیتے ، جبکہ ایک تاریخی اولمپک کوٹہ، ایک ایشین ریکارڈ اور مزید چار تمغوں نے اس دن کو یادگار بنا دیا۔ ہندوستان 10 طلائی، 21 چاندی اور 29 کانسی سمیت مجموعی طور پر 60 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل میں آٹھویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم نے بھی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔
ہندستانی کمپا¶نڈ تیرانداز شاندار فارم میں رہے ۔ خواتین کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اپنا خطاب برقرار رکھنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی بھی برابری کی۔ اس کے بعد کمپا¶نڈ مکسڈ ٹیم نے سنسنی خیز شوٹ آف میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے نہ صرف اپنا خطاب برقرار رکھا بلکہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس کے لیے کوٹہ بھی حاصل کرلیا، جہاں یہ ایونٹ پہلی بار اولمپک پروگرام کا حصہ ہوگا۔ مردوں کی ٹیم نے بھی کمپا¶نڈ مقابلوں میں ہندستان کی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔
شوٹنگ میں بھی ہندستان کو ایک اور طلائی تمغہ ملا، جب 'گولڈن گرل' نیرو ڈھانڈا اور کینن چنائی نے مکسڈ ٹیم ٹریپ میں طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ نیا ایشین ریکارڈ قائم کیا۔
باکسنگ میں دو مزید کانسی کے تمغے ملے ۔ پریا گھنگھاس اور کپل پوکھریا سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسی کے تمغے کے حقدار بنے ، جبکہ لَوِلینا بورگوہین نے خواتین کے 75 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنا کر کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی کرلیا۔
کشتی میں بھی پہلے ہی دن ہندستان نے تمغہ حاصل کیا، جب سنیل کمار نے مردوں کے گریکو رومن 87 کلوگرام زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
اسکواش میں بھی ہندستان کے لیے اچھی خبر رہی، جہاں مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے جیت کر پوڈیم پر اپنی جگہ پکی کرلی۔ خواتین ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور طلائی تمغہ جیتنے کی امید برقرار رکھی۔
آئیچی-ناگویا میں اب کھیلوں کا اختتام قریب آرہا ہے ، لیکن ابھی کئی مقابلے اور تمغے باقی ہیں۔ جمعرات کو کرکٹ کے سیمی فائنل کے ساتھ ہندستان اور پاکستان کے درمیان دو اہم مقابلے بھی ہوں گے ۔

آئیچی-ناگویا، 30 ستمبر: کمپا¶نڈ تیراندازوں نے ایشین گیمز میں ہندستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں ٹیم ٹائٹل جیتے ، جبکہ ایک تاریخی اولمپک کوٹہ، ایک ایشین ریکار...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn