Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

جرمانوں اور ای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

جرمانوں اور ای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز
جرمانوں اور ای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز — September 29, 2026
سپریم کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانوں اور ای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس جے بی پاردی والا نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگر لوگ ٹریفک چالان ادا نہیں کرتے تو جرمانے کی رقم دیگر سرکاری واجبات کے ساتھ وصول کرنے کے طریقوں پر غور کیا جاسکتا ہے، حتیٰ کہ اسے بجلی کے بل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آسکتی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ بھارتی ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں تقریباً 45 ہزار کروڑ روپے کے ای-چالان واجب الادا ہیں، جن میں سے تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔

جسٹس پاردی والا نے کہا کہ پولیس ہزاروں بلکہ لاکھوں ای-چالان جاری کرسکتی ہے، لیکن اصل مسئلہ ان جرمانوں کی رقم کی وصولی ہے، اس لیے حکام کو زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ میں زیرِ غور تجاویز کے مطابق زیرِ التوا چالان رکھنے والی گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید روکنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

ایسی گاڑیوں کے ڈپلیکیٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا اور گاڑی کی ملکیت کی منتقلی روکنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

عدالت نے گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے قبل تمام زیرِ التوا چالان کلیئر کرنے کی شرط، ایسی گاڑیوں کو پورٹل پر بلیک لسٹ کرنے اور ان سے منسلک ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید روکنے سمیت دیگر اقدامات پر بھی غور کیا۔

اس کے علاوہ پہلے سے جاری ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے، زیرِ التوا چالان والی گاڑیوں کو پی یو سی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے، گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور ضرورت پڑنے پر ایسی گاڑیاں ضبط کرنے کی تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ بجلی کے بل میں ٹریفک چالان شامل کرنے کی بات سماعت کے دوران ایک تجویز کے طور پر کی گئی تھی، اسے نافذ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانوں اور ای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn