مقبوضہ مغربی کنارے میں پیش آنے والے ایک کار حادثے اور مبینہ حملے کے نتیجے میں امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والے اس واقعے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر کا بیٹا ہے۔ واقعہ کے بعد موقع پر موجود اسرائیلی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
امریکا میں اسرائیل کے سفیر یحییل لائٹر نے اس بات کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بدھ کے روز پیش آنے والے اس کار واقعے میں زخمی ہونے والا فوجی ان کا اپنا بیٹا ہے۔
دوسری جانب سرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے مار کر دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے بدھ کی علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر چھاپے مار کر کم از کم دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
قابض اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی املاک اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بیت دوقو پر چھاپہ مارنے کے لیے دس فوجی جیپیں استعمال کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گاؤں بھر میں تعینات فوجیوں نے کئی گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد رہائشیوں کو واپس جانے سے پہلے گرفتار کر لیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں پیش آنے والے ایک کار حادثے اور مبینہ حملے کے نتیجے میں امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments