امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مشرقِ وسطی میں بد معاشی کرتا تھا، لیکن اب نہیں کر سکتا۔
انھوں نے کہا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیا جا سکتا لیکن بہت سے صدور نے اس پر توجہ نہیں دی۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کے نتیجے میں ایرانی بحریہ کے جہاز، ان کے ریڈارز، ان کی فوج اور ان کے میزائل اور ڈرون بنانے کی فیکٹریاں بھی تقریباً بند ہو گئی ہیں۔ ’ایک چیز جو ختم نہیں ہوئی ہے وہ ہے مہنگائی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب مجھے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے یا انھیں مکمل طور پر تباہ کر دینا ہے۔
’میرا خیال ہے کہ (امریکہ کے وسط مدتی) الیکشن کے بعد ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا‘۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ انتخابات میں کیسے پرفارم کرتے ہوں ’لیکن وہ بھول گئے ہیں کہ میں نے ان انتخابات میں حصہ نہیں لینا، میں پہلے ہی حصہ لے چکا ہوں اور بھاری اکثریت سے جیتا تھا۔‘
’ًمیں اگلے ڈھائی سال یہیں ہوں۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹر...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments