Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پشاور: قبروں کی بے حُرمتی کے مقدمے میں زیرِحراست ملزم ’پولیس پر فائرنگ کے دوران‘ ہلاک

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

پشاور: قبروں کی بے حُرمتی کے مقدمے میں زیرِحراست ملزم ’پولیس پر فائرنگ کے دوران‘ ہلاک
پشاور: قبروں کی بے حُرمتی کے مقدمے میں زیرِحراست ملزم ’پولیس پر فائرنگ کے دوران‘ ہلاک — September 22, 2026
پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قبروں کی مبینہ بے حُرمتی کے مقدمے میں زیرِ حراست ملزم اس وقت ہلاک ہو گیا جب پولیس کے مطابق شیخان قبرستان میں جائے وقوعہ کی نشان دہی کے لیے لے جانے والی پولیس ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل کو تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم سلمان ولد افغان کو شیخان قبرستان لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے پولیس ٹیم پر اچانک فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ ایک پولیس اہلکار کی بُلٹ پروف جیکٹ بھی متاثر ہوئی۔
’فائرنگ کی زد میں آکر زیرِ حراست ملزم سلمان شدید زخمی ہوا۔ ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔‘
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ’حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اُن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔‘
یاد رہے کہ ملزم کو پشاور پولیس نے ایک روز قبل شیخان نامی قبرستان سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ’مقامی افراد نے ملزم کو ایک قبر کھود کر مبینہ طور پر ایک بچی کی نعش نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔‘
ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا تھا کہ ’گرفتار شخص کی عمر 19 سال ہے اور وہ افغان شہری ہے جو پشاور کے علاقے باڑہ قدیم میں رہائش پذیر ہے۔‘ پولیس حکام کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ ’گرفتار شخص نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی قبریں کھود چکا ہے۔‘
ایس پی فدا حسین نے بتایا کہ ’ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزم مبینہ طور پر صرف بچیوں کی قبروں کو نشانہ بناتا تھا اور نعش نکال کر اسے قبرستان کے قریب کسی جھاڑیوں والے مقام پر لے جاتا تھا۔‘
پیر کو پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ ’ملزم نے اس سے قبل چار قبریں کھودنے اور بچیوں کی لاشیں نکالنے کا اعتراف کیا‘، البتہ منگل کو پولیس کے تازہ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے 10 قبروں کی بے حُرمتی کا اعتراف کیا تھا۔‘

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قبروں کی مبینہ بے حُرمتی کے مقدمے میں زیرِ حراست ملزم اس وقت ہلاک ہو گیا جب پولیس کے مطابق شیخان قبرستان میں جائے وقوعہ کی نشان ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn