اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے منگل کے روز دھمکی آمیز عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی بھی اسرائیلی اغوا ہوا تو وہ غزہ شہر کے تمام رہائشیوں کو بے دخل اور جنگ سے تباہ حال علاقے میں دس لاکھ لوگوں کو نقلِ مکانی پر مجبور کر دیں گے۔
وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے 1973 کی 'یومِ کپور جنگ' کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دینے کی دھمکی بھی دی جو جنیوا کنونشنز کے تحت شہریوں کی جبری بے دخلی کی طرح ایک جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم کے سخت ناقد ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور حماس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کاٹز نے کہا، "میں یہاں دہشت گرد تنظیم اور ایران سے لے کر ایردوآن تک اس کے حامیوں کو خبردار کر دوں کہ اگر ایک بھی اسرائیلی فوجی یا شہری اغوا ہوا تو گھروں اور دہشت گردی کے مراکز سمیت غزہ کا پورا شہر خالی کروا کر اس کے دس لاکھ رہائشیوں کو جنوب کی طرف منتقل کر دیا جائے گا۔"
انہوں نے لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا، "یہی وہ زبان ہے جو غزہ اور لبنان میں انتہا پسند دہشت گرد تنظیمیں سمجھتی ہیں اور یہی زبان ہم بولتے ہیں - آبادی کا انخلاء، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور علاقے پر قبضہ۔"
اپنے بے باک بیانات کے لیے مشہور کاٹز نے حال ہی میں کہا کہ اسرائیل نے امریکی ثالثی میں اکتوبر 2025 میں جنگ بندی اعلان پر اتفاق صرف اپنے باقی ماندہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کروانے کے لیے کیا تھا اور یہ توقع ظاہر کی تھی کہ اسرائیل جو فی الحال کم شدت کے ساتھ حملے جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ میں دوبارہ مکمل پیمانے پر جنگ شروع کر دے گا۔
ان کے یہ تبصرے 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل سامنے آئے ہیں جن میں وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کو اپوزیشن کی اس تنقید کا سامنا ہے کہ وہ نہ تو حملہ روکنے میں کامیاب ہو سکے اور نہ ہی اس کے بعد کوئی عسکری کامیابی حاصل کر سکے۔
اپنے حالیہ بیانات میں کاٹز نے ایران سے دوبارہ جنگ کی دھمکی بھی دی جس کی مذہبی حکومت حماس کی حمایت کرتی ہے۔ کاٹز نے کہا، "کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم تیسری بار بھی حملہ کریں گے جب تک اس دہشت گرد حکومت کا تختہ نہ الٹ جائے اور یہ ختم نہ ہو جائے۔"
اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے منگل کے روز دھمکی آمیز عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی بھی اسرائیلی اغوا ہوا تو وہ غزہ شہر کے تمام رہائشیوں کو بے دخل اور جنگ سے تباہ حال علاقے میں ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments