Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

غزہ موت کا کیمپ اور دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان بن چکا ہے: اردوان

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

غزہ موت کا کیمپ اور دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان بن چکا ہے: اردوان
غزہ موت کا کیمپ اور دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان بن چکا ہے: اردوان — September 22, 2026
نیو یارک (22 ستمبر 2026): ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کو موت کا کیمپ اور دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ پر قبضے کا خاتمہ کرنے سے انکاری ہے، اسرائیل غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے سے انکار کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت غزہ کیلیے ٹرمپ کے منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فلسطینی علاقوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ غزہ ہمارے دور کا انتہائی غیر انسانی اور شرمناک حراستی کیمپ بن چکا ہے، جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں شہدا کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی، اقوام متحدہ کا قیام امن و سلامتی کے تحفظ کیلیے عمل میں آیا تھا لیکن یہ اپنا کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہی اور اس کو کردار ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مغربی کنارہ آباد کاروں کے تشدد اور دہشتگردی کا شکار ہے، فلسطین میں مسلمان اپنے مقدس مقامات تک رسائی سے محروم ہیں، اسرائیلی دہشتگردی کے باعث غزہ میں 74 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے، مغربی کنارے میں آباد کاروں کی جانب سے دہشتگردی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور لبنانی بچوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بچوں کو بموں کی آواز پر بیدار نہیں ہونا چاہیے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ مکہ اتحاد سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان یکجہتی کو مضبوط کرتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اتحاد سے یکجہتی کو مستحکم کر رہے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ میں تمام ممالک سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہوں، ترکیے خلیج میں تنازع کے خاتمے کیلیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کوئی بھی صاحبِ ضمیر شخص غزہ میں واقعات سے آنکھیں نہیں چرا سکتا، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رہنی چاہیے، علاقائی مسائل کے حل تلاش کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

نیو یارک (22 ستمبر 2026): ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کو موت کا کیمپ اور دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان قرار دے دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn