اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں شروع جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، ان جنگوں میں سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوئے۔
نیو یارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا جنگوں کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔
عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ان جنگوں میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا، صرف عسکری طاقت سے امن اور اقتصادی استحکام کا قیام ناممکن ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کو سرزمین فلسطین کی تباہ کن صورتحال پر غور کرنا ہوگا، فلسطینی سرزمین پر ہونیوالی تباہ کاری پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام سے نسل کشی کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا سلامتی کونسل میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں شروع جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، ان جنگوں میں سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوئے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments