Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

"آر ایس ایس اور ہندوتوا ہماری نمائندگی نہیں کرتے": نیویارک میں موہن بھاگوت کے پروگرام کے خلاف گھیرا بندی

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KERALA MEIN WEDDING PARTY KI BUS PALTI, CCTV MEIN HAADSA QAID

"آر ایس ایس اور ہندوتوا ہماری نمائندگی نہیں کرتے": نیویارک میں موہن بھاگوت کے پروگرام کے خلاف گھیرا بندی
"آر ایس ایس اور ہندوتوا ہماری نمائندگی نہیں کرتے": نیویارک میں موہن بھاگوت کے پروگرام کے خلاف گھیرا بندی — August 28, 2026
نیویارک: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے 29 اگست کو نیویارک میں ہونے والے ایک پروگرام کو لے کر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے تنظیم سے متعلق بیانات اور کئی امریکی ہندو تنظیموں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت نے اس تقریب کو تنازعات کے گھیرے میں لا کھڑا کیا ہے۔
نیویارک کے مشہور 'میڈیسن اسکوائر گارڈن' میں 'یونیورسل وننیس سیلیبریشنز' کے نام سے یہ تقریب 'امریکن ہندوز فار انگیجمنٹ اینڈ ڈائیلاگ' فورم کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، 'ہندوز فار ہیومن رائٹس' کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سنیتا وشواناتھ نے بتایا کہ 61 بین المذاہب اور سیکولر تنظیموں نے ہفتہ کو ہونے والے اس پروگرام کی مخالفت میں ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی تنظیموں کے حامی ذاتی طور پر بھی اس موقع پر جمع ہو کر یہ واضح پیغام دیں گے کہ "آر ایس ایس اور ان کا ہندوتوا نظریہ ہماری نمائندگی نہیں کرتا۔" اس سے قبل منگل کے روز 'ہندوز فار ہیومن رائٹس'، 'انڈین امریکن مسلم کونسل' اور 'انٹر فیتھ سینٹر آف نیویارک' سمیت متعدد سول رائٹس گروپس نے نیویارک سٹی ہال کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس تقریب کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے 29 اگست کو نیویارک میں ہونے والے ایک پروگرام کو لے کر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn