چندی گڑھ:
پنجاب و دھان سبھا کے مون سون سیشن کے چوتھے دن، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی اشونی شرما کے ایک متنازع اور غیر شائستہ بیان پر ایوان شدید ہنگامہ آرائی کا مرکز بن گیا۔ مرکزی فنڈز کی بندش سے متعلق عام آدمی پارٹی (AAP) کے التزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے لڑکے اور لڑکی کی پیدائش کا موازنہ کیا، جس پر حکمران جماعت بالخصوص خواتین قانون سازوں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے ان سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
توجہ دہانی نوٹسز کے دوران جب حکمراں جماعت نے مرکز کی جانب سے پنجاب کے فنڈز روکے جانے کا الزام لگایا، تو اشونی شرما نے معذرت کے ساتھ کہا: "اگر لڑکا پیدا ہو تو کہتے ہیں کہ آپ کی اپنی محنت کا نتیجہ ہے، اور اگر لڑکی پیدا ہو تو مرکز کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔"
شرما نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ غیر قانونی ریت کے شعبے میں 'جس دا کھیت، اس دی ریت' اسکیم کا کیا ہوا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ جو بھی غیر قانونی کان کنی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے، عآپ کے سینئر رہنما اسے خاموش کرا دیتے ہیں۔
اس بیان کے فوراً بعد عآپ کی خواتین اراکینِ اسمبلی نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ جگراؤں سے عآپ کی رکن اسمبلی سروجیت کور مانوکے نے کہا کہ یہ بیان بی جے پی کی خواتین کے بارے میں تنگ نظر اور امتیازی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
کابینہ وزیر امن اروڑا نے کہا کہ والدین کے لیے بیٹے اور بیٹیاں برابر ہوتے ہیں۔ انہوں نے اشونی شرما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ایک طرف 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' کا نعرہ دیتے ہیں اور دوسری طرف ان کے پارٹی رکن اسمبلی لڑکیوں کی اس طرح تذلیل کر رہے ہیں۔
ہنگامے کے بعد اشونی شرما نے سنسکرت کے اشلوک پڑھتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ یہ ایک عام کہاوت تھی، وہ خواتین کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے الفاظ کو ایوان کی کارروائی سے حذف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments