Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

بند گوبھی کے بعد ہری مرچیں بھی خطرناک قرار، 27 امریکی ریاستیں متاثر

بند گوبھی کے بعد ہری مرچیں بھی خطرناک قرار، 27 امریکی ریاستیں متاثر

امریکا میں بند گوبھی کے پتوں (آئس برگ لیٹس) کے بعد ہری مرچوں نے بھی عوامی صحت کے لیے مسائل پیدا کردیے، جس کے بعد ریستورانوں میں گاہکوں کی تعداد مزید کم ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سے درآمد کی جانے والی جلاپینو مرچوں سے پیٹ کے انفیکشنز سے ہزاروں افراد بیمار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ان آلودہ بند گوبھی کے پتوں اور ہری مرچوں سے پھیلنے والی بیماریاں سائیکلو اسپوریاسس اور سالمونیلا ہیں جن سے اب تک ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور متعدد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔

اس کے علاوہ سالمونیلا بیکٹیریا کے پھیلاؤ کی وجہ سے متعدد مشہور چیپوٹلے اور کیوڈوبا سمیت ریستورانوں تک بھی پہنچی تھیں جن میں گاہکوں کی آمد اور کھانوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

وفاقی صحت کے اداروں بشمول امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی تحقیقات کے مطابق میکسیکو سے درآمد شدہ آلودہ ہالاپینیو مرچیں اس وبائی مرض کی بڑی وجہ ہیں۔

اس وائرس کا پھیلاؤ اب تک 27 امریکی ریاستوں میں پہنچ چکا ہے اور انفیکشن کی وجہ سے 345 سے زائد افراد بیمار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عوامی صحت کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور فوڈ سیفٹی خدشات کے پیش نظر امریکی ریستورانوں چیپوٹلے اور کیوڈوبا سمیت دیگر مارکیٹوں سے جالاپینو مرچیں ہٹا دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکو بیل پہلے ہی سائیکلوسپوریاسس کی وبا سے متعلق تحقیقات کی زد میں ہے امریکا میں خوراک سے پھیلنے والی بیماریوں کے مسلسل سامنے آنے والے واقعات نے معروف ریسٹورانوں کو ایک بار پھر دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

معروف ریستوران ’چیپوٹل میکسیکن گِرل‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ریاست منی سوٹا اور دیگر ریاستوں میں قائم اپنی شاخوں سے جالاپینو مرچیں ہٹا دی ہیں جہاں یہ مرچیں فراہم کی گئی تھیں۔

دوسری جانب ٹی ڈی کوین کے تجزیہ کاروں کے مطابق 2024 کے آخر میں میک ڈونلڈز کو پیش آنے والے فوڈ سیفٹی مسئلے کے اثرات صرف ایک سہ ماہی تک محدود رہے، جبکہ 2022 میں وینڈیز کو درپیش اسی نوعیت کے واقعے سے کاروبار پر نمایاں منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

ایف ڈی اے کے مطابق سالمونیلا کا تعلق میکسیکو کی ریاست سینالوا میں اگائی جانے والی جلاپینو مرچوں سے ہے، جنہیں کوسٹ سٹرس ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے امریکا میں مختلف ریسٹورنٹس کو فراہم کیا گیا تھا۔ کمپنی نے متاثرہ مرچیں واپس منگوانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ صارفین کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ایف ڈی اے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بیماریاں 19 جون اور 20 جولائی کے درمیان شروع ہوئیں۔ سالمونیلا انفیکشن اسہال، بخار، اور پیٹ کے درد کا سبب بن سکتا ہے اور خاص طور پر چھوٹے بچوں، بوڑھے بالغوں اور کمزور مدافعتی نظام والے لوگوں میں شدید ہوسکتا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn