Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

طیارے کا دروازہ کھولنے، فلائٹ اٹینڈنٹ کو کاٹنے پر ہالی ووڈ اداکارہ سلما بلیئر کی گرفتاری

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

طیارے کا دروازہ کھولنے، فلائٹ اٹینڈنٹ کو کاٹنے پر ہالی ووڈ اداکارہ سلما بلیئر کی گرفتاری
طیارے کا دروازہ کھولنے، فلائٹ اٹینڈنٹ کو کاٹنے پر ہالی ووڈ اداکارہ سلما بلیئر کی گرفتاری — October 13, 2026
نیویارک: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سلما بلیئر کو نیویارک میں ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز میں مبینہ پُر تشدد واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا، تاہم انھیں اس مقدمے میں 20 ہزار ڈالر نقد پر ضمانت مل گئی ہے۔

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق نیویارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 54 سالہ اداکارہ سلما بلیئر نے اتوار 11 اکتوبر کو دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، اور فلائٹ اٹینڈنٹ کو دانتوں سے کاٹا، جس پر رات تقریباً 11 بجے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ اترتے ہی اداکارہ کو گرفتار کیا گیا۔

پورٹ اتھارٹی کے مطابق، سلما بلیئر کو گرفتار کرنے کے بعد طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ زخمی ہونے کی اطلاع دینے والے دو فلائٹ اٹینڈنٹس میں سے ایک کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، سلما پر کوئنز کی فوجداری عدالت میں دوسرے درجے کے حملے کے دو الزامات عائد کیے گئے ہیں، ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سلما بلیئر پر دورانِ پرواز فلائٹ اٹینڈنٹ پر تشدد، سیکیورٹی اہلکار کو لات مارنے اور ایک فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملے کے الزامات ہیں۔ انھوں نے لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش بھی کی۔ عملے کی جانب سے روکے جانے پر سلما نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو مکا مارا اور دوسری کو دانتوں سے کاٹ لیا۔

واضح رہے کہ سلما بلیئر میں 2018 میں ایک سے زیادہ اقسام کے عصبی غلافوں کو متاثر کرنے والی بیماری، ملٹی پل اسکلروسیس (Multiple Sclerosis) کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرنے والا ایک دائمی اور بتدریج بڑھنے والا خودکار مدافعتی عارضہ ہے۔ اس تشخیص کے بعد سے وہ اس بیماری کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کھل کر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلائٹ اٹینڈنٹس کو آنے والے زخموں میں ناک سے خون بہنا اور کاٹنے کے نشانات شامل تھے۔ بلیئر کے لیے بھی طبی امداد طلب کی گئی تھی، جن کے بارے میں بتایا گیا کہ انھوں نے اپنا سر طیارے کی اندرونی دیوار سے دے مارا تھا، انھوں نے اسپتال میں بھی ایک نرس پر حملہ کیا۔

یہ دوسرا موقع ہے جب بلیئر دوران پرواز طیارے میں کسی واقعے میں ملوث ہوئی ہیں۔ 2016 میں پرواز کے دوران شدید بے چینی اور اشتعال انگیز رویے کے مظاہرے کے بعد انھیں لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسٹریچر کے ذریعے ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز سے اتارا گیا تھا۔

نیویارک: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سلما بلیئر کو نیویارک میں ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز میں مبینہ پُر تشدد واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا، تاہم انھیں اس مقدمے میں 20 ہزار ڈالر نقد ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn