National

آپریشن سندور پر شہداء کے اہل خانہ کا اظہار تشکر

آپریشن سندور پر شہداء کے اہل خانہ کا اظہار تشکر

ممبئی، 7 مئی (:پونے کی پرگتی جگدالے، جن کے شوہر سنتوش پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے 26 افراد میں شامل تھے، نے بدھ کے روز ’آپریشن سندور‘ کو ان متاثرین کے لیے ایک موزوں خراج عقیدت قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’آپریشن سندور کے ذریعے پہلگام حملے میں مارے جانے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ میں آپریشن سندور کو انجام دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی شکر گزار ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ ہمارے جذبات کو سمجھا گیا ہے۔ ہمارے سندور کو دہشت گردوں نے مٹا دیا تھا لیکن آج مجھے بہت خوشی ہے کہ آپریشن سندور کے تحت ہماری مسلح افواج نے جگدا میں دہشت گردوں کے اڈے کو تباہ کر دیا۔‘‘ پرگتی جگدالے نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ہندوستان پہلگام حملے کا جواب ضرور دے گا۔ ان کی بیٹی آساواری جگدلے نے کہا کہ ہندوستان نے صرف 15 دن کے اندر دہشت گردانہ حملے کا مؤثر جواب دے دیا۔انہوں نے کہا، ’’میں بہت شکر گزار ہوں اور فخر محسوس کرتی ہوں کہ ہماری مسلح افواج نے فضائی حملوں کے ذریعے مناسب جواب دیا۔‘‘ پونے سے تعلق رکھنے والے کوستوبھ گنبوٹے، جو 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے، کی اہلیہ سنگیتا گنبوٹے نے بھی اس کارروائی پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم بہت خوش ہیں کہ ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا جس میں میں اور دیگر خواتین اپنے ’سندور‘ سے محروم ہو گئیں۔ ہم سب اس انتظار میں تھے کہ کب ہندوستان دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لے گا۔ آج آپریشن سندور کے ساتھ، ہندوستانی مسلح افواج نے پہلگام میں بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔‘‘ حکام نے بدھ کو بتایا کہ ’آپریشن سندور‘ کے تحت کالعدم تنظیموں جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے دہشت گردی کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، جن میں پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں واقع نو ٹھکانے شامل ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments