National

اورنگ زیب مقبرہ تنازع کے بعد خلدآباد کا نام تبدیل کرنے کافیصلہ

اورنگ زیب مقبرہ تنازع کے بعد خلدآباد کا نام تبدیل کرنے کافیصلہ

ممبئی8 اپریل: مہاراشٹر کے وزیر سنجے شرساٹ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اورنگ زیب کے مقبرے والے شہرخلد آباد کا نام تبدیل کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ خلد آباد کا نام بدل کر رتنا پور رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے پر تنازع کے بعد لیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ خلد آباد کا علاقہ وہی ہے جہاں اورنگ زیب کا مقبرہ بنایا گیا ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے سرپرست وزیر سنجے شرساٹ نے کہا کہ ہم واقعی خلد آباد کا نام نہیں بدل رہے ہیں۔ یہ شہر پہلے رتنا پور کے نام سے جانا جاتا تھا۔ سرکاری ریکارڈ میں بھی یہی نام درج ہے۔ ہم صرف وہی پرانا نام واپس لا رہے ہیں جو مغلوں نے بدل دیا تھا۔ یہ ایک سرکاری درستگی ہو گی۔ اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے مہاراشٹر کے صدر اور اورنگ آباد کے سابق ایم پی امتیاز جلیل نے شرساٹ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہایوتی کے لیڈران کے پاس ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ اس لیے وہ شہروں کے نام بدلنے میں اپنا وقت اور توانائی ضائع کر رہے ہیں۔ جلیل نے کہا کہ حکومت کو پہلے عوام کے اہم مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ جلیل نے سوال اٹھایا کہ 'کیا حکومت نے بے روزگاری، مہنگائی، پانی کا مسئلہ اور خواتین پر مظالم جیسے مسائل کو کامیابی سے حل کیا ہے؟ اگر نہیں تو پھر وہ شہروں کے نام بدلنے کو ترجیح کیوں دے رہی ہے؟ انہوں نے اورنگ آباد، عثمان آباد اور دھاراشیو کے نام کی حالیہ تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا۔ خلد آباد میں اورنگ زیب کے مقبرے پر تنازع کے بعد سنجے شرساٹ نے خلد آباد کا نام بدل کر رتنا پور رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ خلد آباد مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ عیاں رہے کہ دائیں بازو کے کئی گروپ پہلے ہی مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments