International

انڈین ناظم الامور کی دفترِ خارجہ طلبی، پاکستان کا فضائی حملوں پر احتجاج

انڈین ناظم الامور کی دفترِ خارجہ طلبی، پاکستان کا فضائی حملوں پر احتجاج

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کے ناظم الاُمور کو طلب کر کے فضائی حملوں پر بھرپور احتجاج کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت بہت سے شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کا کہنا کہ انڈین ناظم الاُمور کو بتایا گیا کہ یہ حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس طرح کے حملے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ چارٹر اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ضمن میں روایات کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ ’انڈیا کو خبردار کیا گیا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ روّیہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔‘ خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کے مختلف مقامات پرفضائی حملے کیے جن میں پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments