ایئر انڈیا کی احمد آباد سے لندن گیٹوک جانے والی پرواز جمعرات کو ٹیک آف کے چند منٹ بعد احمد آباد کے میگھانی نگر علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی اور اس کے بعد مشہور امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز میں پانچ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس حادثے میں جہاز میں سوار 242 افراد میں سے بیش تر ہلاک ہو گئے۔ جہاز پر 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان شامل تھے۔ اس واقعے کو اس دہائی کا بدترین فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد جہاز ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز میں تقریباً پانچ فیصد کمی ہوئی جو اس کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ بوئنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہیں اور مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس حادثے نے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے حفاظتی ریکارڈ پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا شمار جدید ترین مسافر جہازوں میں ہوتا ہے اور اس کا سیفٹی ریکارڈ بھی اچھا رہا ہے تاہم اس ماڈل کو سنہ 2013 میں بیٹری کے مسائل کی وجہ سے گراؤنڈ کیا گیا تھا۔ اس وقت کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔ حالیہ حادثے کے بعد بوئنگ کو اپنے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیلے اورتھبرگ کی قیادت میں اعتماد کی بحالی کے لیے مزید چیلنجز درپیش ہیں کیونکہ کمپنی کو مئی میں ملنے والے نئے جہازوں کے آرڈرز کے تحت پروڈکشن بھی مکمل کرنا ہے۔ روئٹرز کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام نے اس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں کی ہے۔ بوئنگ کے شیئرز کی قیمت میں کمی سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ یہ واقعہ کمپنی کی ساکھ اور مستقبل کی ترقی پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ اس حادثے کے بعد ایئر انڈیا اور بوئنگ نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کا عہد کیا ہے۔ اس حالیہ واقعے کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملے جہاں بوئنگ کے اہم سپلائر سپیرٹ ایرو سسٹم اور انجن فراہم کرنے والی کمپنی جی ای ایرو سپیس کے شیئرز میں تقریباً تین فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ بوئنگ کے شیئر مارکیٹ کھلنے سے قبل 5 فیصد تک گرنے کے بعد 196 اعشاریہ 75 ڈالرز پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔ جی ای ایرو سپیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو متحرک کر دیا ہے اور وہ اس معاملے کی تحقیقات میں مکمل معاونت کریں گے۔ تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ایئر انڈیا کے متاثرہ طیارے میں ان کے انجن نصب تھے یا نہیں۔
Source: social media
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!
ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز
مسلم ملازمین کی تقرری کے خلاف احتجاج کے بعد مندر انتظامیہ نے واپس لیا فیصلہ، مسلم ملازمین کو کیا جائے گا برخاست
ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی
ایران- اسرائیل کشیدگی سے شیئر بازار میں خوف طاری
بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا
احمد آباد میں طیارہ حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں: مودی
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
دھارواڑ میں بارش سے دو افراد کی موت کے بعد، کرناٹک کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ