National

آندھرا میں پیاز بم میں دھماکہ ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

آندھرا میں پیاز بم میں دھماکہ ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

ایلورو (آندھرا پردیش) 31 اکتوبر : آندھرا پردیش کے ایلورو کے ترپو ویدھی علاقے میں گنگانمما مندر میں جمعرات کو ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک شخص کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ تین نوجوان پٹاخوں سے بھرا بیگ اپنے گھر لے جا رہے تھے۔ اسکوٹر کا اگلا پہیہ گڑھے میں گر گیا جس سے زوردار جھٹکا لگا اور پٹاخوں سے بھرا بیگ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سدھاکر نامی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی سدھاکر اسکوٹر پر بیٹھا تھا اور اس ہولناک حادثے میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ دھماکے میں اسکوٹر کا سوار اور دوسرا شخص شدید زخمی ہو گئے جنہیں جی جی ایچ میں داخل کرایا گیا۔ حادثے میں سڑک پر کھڑے تین افراد بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد ایک تھیلے میں پٹاخے لے کر جا رہے تھے، جسے مقامی زبان میں 'پیاز بم' کہا جاتا ہے۔ یہ پٹاخے اسکوٹر پر اچانک جھٹکا لگنے سے پھٹ گئے۔ زخمیوں میں ٹی سائی، ایس شیشی، ایس کے کھادیر، سریش اور ستیش کا جی جی ایچ میں علاج چل رہا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شراون کمار، سرکل انسپکٹر ستیہ نارائن اور ایس آئی مدینہ باشا نے جائے وقوع کا دورہ کرکے کیس درج کیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments