Entertainment

امیتابھ بچن کے نئے ایکس پیغام نے صارفین کو پریشان کر دیا

امیتابھ بچن کے نئے ایکس پیغام نے صارفین کو پریشان کر دیا

بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن المعروف بگ بی نے ایکس پر نیا پیغام شیئر کیا ہے۔ لوک سبھا کے سابق رکن امیتابھ بچن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نیا پیغام جاری کرتے ہوئے ’جانے کا وقت‘ لکھا ہے۔ 82 سالہ امیتابھ بچن کا یہ ایکس پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بگ بی کے اس پیغام پر صارفین ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 1969ء سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن تاحال متحرک ہیں اور شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments