Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

امیتابھ کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان، طبی وقفہ یا احتیاطی تدبیر؟

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امیتابھ کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان، طبی وقفہ یا احتیاطی تدبیر؟
امیتابھ کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان، طبی وقفہ یا احتیاطی تدبیر؟ — October 21, 2026
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اور بلاگ اپ ڈیٹس سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔

84 سالہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دوری کی ڈاکٹروں کی سخت ہدایات کو قرار دیا، جنہوں نے اداکار کو مکمل اور پرسکون آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بالی ووڈ میگا اسٹار کے مداحوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کے ساتھ فی الحال رابطے اور بات چیت سے دوری کی ہدایت کی ہے۔

مداحوں نے اس پر امیتابھ بچن کے اس اعلان پر تشویش ظاہر کی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ نے طبی وقفے کی اصل وجہ بتانے سے گریز کیا ہے، اس کے باوجود ہم اُن کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔

سوشل سائٹ ایکس پر میگا اسٹار نے اپنے مداحوں کو مذہبی تہوار کی مبارکباد دی اور باقاعدگی سے نہ لکھ پانے پر معذرت کی، ساتھ ہی انہوں نے بیماری یا طبی وقفے کی تفصیل بتانے کے بجائے ڈاکٹروں کی مکمل آرام اور بات چیت سے گریز کی ہدایات بھی بتادیں۔

دوسری طرف امیتابھ بچن کے عمل کو احتیاطی تدبیر بھی کہا جارہا ہے کیونکہ حال ہی میں ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمان نے عامر خان، اکشے کمار اور امیتابھ بچن کی رہائشگاہوں کی ریکی کی تھی۔

پولیس اس بات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے کہ ملزمان نے ریکی کی تصاویر اور ویڈیوز گینگسٹر انیل پنڈٹ کو بھیج دی ہیں یا نہیں؟ جس کے تعلقات لارنس بشنوئی گینگ سے بتائے جارہے ہیں۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اور بلاگ اپ ڈیٹس سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔ 84 سالہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دوری کی ڈاکٹروں کی سخت ہدایات کو قرا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn