Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایرانی خطرہ ختم کرنے کا واحد راستہ حکومت کا تختہ الٹنا ہے، موساد اور سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں: نیتن یاہو

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ایرانی خطرہ ختم کرنے کا واحد راستہ حکومت کا تختہ الٹنا ہے، موساد اور سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں: نیتن یاہو
ایرانی خطرہ ختم کرنے کا واحد راستہ حکومت کا تختہ الٹنا ہے، موساد اور سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں: نیتن یاہو — October 21, 2026
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ’ایران سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کا واحد راستہ وہاں کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔‘

جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ ’ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا، لیکن اسرائیل نے اسے ایسا کرنے سے پوری طاقت کے ساتھ روک دیا ہے۔‘

ان کے بقول ایران جوہری بم بنانے کی کوشش بھی کر رہا تھا، جسے روک دیا گیا، تاہم ایران اب بھی یہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایران کے خلاف حالیہ دنوں میں اپنے سخت بیانات میں مزید شدت لاتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ’موجودہ صورتحال ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ انھوں نے ’اسرائیلی فوج، خفیہ ایجنسی موساد اور ملک کے تمام سکیورٹی اداروں کو اس حوالے سے حکم جاری کر دیا ہے۔‘

تاہم اسرائیلی وزیرِاعظم نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس حکم پر کب اور کس طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔

ایران طویل عرصے سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کے الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ’ایران سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کا واحد راستہ وہاں کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔‘...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn