Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر چُکی ہے: وزارتِ صحت

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر چُکی ہے: وزارتِ صحت
اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر چُکی ہے: وزارتِ صحت — October 21, 2026
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک 74 ہزار 494 فلسطینی ہلاک جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار 604 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت نے بدھ کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سات افراد کی لاشیں اور 24 زخمی لائے گئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق وزارت نے کہا کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 534 ہو گئی ہے، جبکہ اس عرصے میں پانچ ہزار 486 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ متعدد متاثرین کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں یا سڑکوں پر پڑی ہیں، جہاں تک ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کی رسائی ممکن نہیں، کیونکہ یہ ٹیمیں پہلے ہی شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

وزارت کے مطابق اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ضروری خدمات کا نظام بھی مفلوج ہو چکا ہے۔

وزارت نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں امدادی سامان کی بلا روک ٹوک ترسیل کی ضمانت کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان اور تعمیرِ نو کے لیے ضروری مواد کی آمد پر جاری پابندی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک 74 ہزار 494 فلسطینی ہلاک جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار 604 زخمی ہو چکے ہیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn