Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک امریکہ خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا: اسماعیل بقائی

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک  امریکہ خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا: اسماعیل بقائی
جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک امریکہ خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا: اسماعیل بقائی — October 21, 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ’واشنگٹن نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ ایران پر حملے کیے اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا کہ جب مذاکرات جاری تھے۔‘

اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’امریکہ نے میناب میں ایرانی بچوں کا قتلِ عام کیا، لامرد میں بچیوں کو قتل کیا، ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور ایرانی عوام پر پابندیاں مزید سخت کر دیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’امریکہ نے 17 جون کو خود دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت کو بھی توڑ دیا اور اب دنیا سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ایران کی مذمت کرے۔‘

ایرانی ترجمان کے مطابق امریکہ کی ’غیر قانونی جارحیت‘ کی قیمت دنیا کو خطے میں عدم استحکام اور عالمی معیشت میں بے یقینی کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔‘

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ’امریکہ اپنی مرضی سے جنگ شروع کرنے، خطے کو آگ میں جھونکنے اور دنیا بھر میں افراتفری پھیلانے کے بعد خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’جارح کو مدعی اور مظلوم کو مجرم بنا کر ذمہ داری سے نہیں بچا جا سکتا۔‘

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ’واشنگٹن نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ ایران پر حملے کیے اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا کہ ج...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn