,پریس ریلیز پھلواری شریف امارت شرعیہ بہار اڈیشہ جھارکھنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ایک ہنگامی مٹینگ 30 مارچ کو 4 بجے سہ پہر امارت شرعیہ کے میٹینگ ہال میں امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی چیئرمین ٹرسٹ کی صدارت میں منعققد ہوئی جس میں سترہ (17) میں سےبارہ(12)ٹرسٹیوں نے شرکت کی ۔ان میں حضرت امیر شریعت کے علاوہ حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی نائب امیر شریعت ،جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی قائم مقام ناظم(بحیثیت عہدہ) مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت،جناب عرفان الحق انچارج بیت المال( بحیثیت عہدہ) جناب جاوید اقبال صاحب ایڈوکیٹ، جناب ماسٹر محمد انوار صاحب، جناب مولانا محمد عارف رحمانی صاحب، جناب مفتی احتکام الحق صاحب مفتی امارت شرعیہ (بحیثیت عہدہ) جناب سمیع الحق صاحب، جناب فہد رحمانی صاحب نمائندہ سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر و نمائندہ خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔ٹرسٹ کے ارکان نے اتفاق رائے سے یہ طے کیا کہ گزشتہ 29؍مارچ کو امارت شرعیہ پھلواری شریف کے احاطہ میں ٹرسٹ کے جن ممبران نے طوفان بدتمیزی کی امارت شرعیہ کے وقار کو مجروح کرنے اوراس کو بدنام کرنے کا جو طریقہ اختیار کیا اس پر ٹرسٹ کے تمام ممبران نے پرزور مذمت کی اوراتفاق رائے سےایسے ٹرسٹیوں کو ٹرسٹ کی رکنیت سے برطرف کرنے کی تجویز پاس کی ، ان میں خاص کر مولانا ابوطالب رحمانی ، مولانا نذرتوحید مظاہری ، جناب ڈاکٹراحمد اشفاق کریم ، جناب ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کے کردار وعمل پر تشویش کا اظہار کیا اور انہیں ٹرسٹ اور امارت سے متعلق ہر طرح کے کمیٹی کی رکنیت سے برطرف کیا ۔اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر مجید عالم صاحب، مولانا منظور صاحب اٹکی،مولانا ظفر عبد الروف صاحب ،مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب کو بھی امارت شرعیہ کی تمام رکنیت سے برطرف کیا جاتا ہے۔ یہ بھی طے پایاکہ 29؍مارچ کو امارت شرعیہ مخالف سرگرمیوں میں شریک افراد جو امارت کے کسی مجلس میں پہلے سے ممبر رہے ہوں ایسے تمام افراد کو ان کے عہدوں اور رکنیت سے برطرف کیاجائے۔ یہ بھی طے پایاکہ ٹرسٹ کی خالی جگہوں کو حضرت امیر شریعت اپنی صوابدید سے پر کریں گے یہ کمیٹی اس سلسلہ میں حضرت امیر شریعت کو مجاز گردانتی ہے۔ حضرت امیر شریعت نے4مارچ کو مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب کو امارت شرعیہ کے ہر طرح کی رکنیت و عہدوں سے برطرف کردیا چنانچہ یہ مجلس حضرت امیر کے اس فیصلہ کی تائید کرتی ہے 29؍مارچ کو نازیبا حرکت کرنے والے اور امارت شرعیہ کے وقار کو مجروح کرنے والوں کے خلاف قانونی کاررائی کی جائے ۔ ٹرسٹ ڈیڈ کے دفعہ نمبر 9؍ میں یہ صراحت موجود ہے کہ امیر شریعت کو نظام امارت میں نقطہ مرکزی کی حیثیت ہوگی یعنی ان کا فیصلہ آخری اور حتمی فیصلہ ہوگا۔ ڈیڈ کی دفعہ 12؍میں یہ صراحت موجود ہے کہ انتخاب امیر کا حق مجلس ارباب حل وعقد کو ہوگااور دفعہ 13 میں ہے کہ عزل امیر کا اختیار مجلس ارباب حل وعقد کو حاصل ہوگا۔لہذا جن ٹرسٹیوں نے امیر کا انتخاب کیا وہ غیر شرعی،غیر قانونی ،غیر دستوری تو ہے ہی مضحکہ خیزبھی ہے، یہ مجلس اس کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ امارت شرعیہ کے بینکوں میں سگنیچری کی حیثیت سے بحیثیت عہدہ مفتی محمد سعیدالرحمن صاحب قاسمی قائم مقام ناظم امارت شرعیہ کا نام شامل کیا جائے اوراس سلسلہ میں حضرت امیر شریعت مد ظلہ کے دستخط سے بینک منیجر کے نام خط بھیجاجائے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف اپنے غم و غصہ کے اظہار کیلئے جدیو کے سیاسی افطار پارٹی کے بائی کاٹ کا اعلان کیا نیز بورڈ کی ہدایت پر 26 مارچ کو بہار کی ملی قیادت نے تاریخ ساز دھرنا بھی دیا،جس سے پورے ملک پر مثبت اثرات محسوس کئے گیے اس تحریک میں امارت شرعیہ نے کلیدی رول ادا کیا جس کے نتیجہ میں بہار سرکار نے امارت شرعیہ کو نشانہ بنایا اور اس کی شبیہ کو بگاڑنے کیلئے اپنے سیاسی کارندوں کو استعمال کیا اور ۲۹ مارچ کو شرمناک حملہ کیا جس میں بورڈ کے بعض معزز ارکان بھی شریک کار رہے، لہذا یہ مجلس صدر بورڈ اور جنرل سکریٹری بورڈ سے مطالبہ کرتی ہے کہ بورڈ کی پالیسیوں کے خلاف اقدام کرنے والے اراکین کو بورڈ سے نکالا جائے تاکہ بورڈ کا اعتماد و وقار ملت پر قائم رہے۔
Source: social Media
شیئر مارکیٹ میں تباہی کا منظر، سنسیکس پہنچا 1400 پوائنٹس نیچے، نفٹی بھی ہوا بے دم
بلڈوزر چلانا یوگی حکومت کو پڑا مہنگا،پریاگ راج کے 5درخواست گزاروں کو10-10 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا سپریم کورٹ نےدیا حکم
گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا،17 افراد ہلاک
بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دینے کی شوہر کی درخواست مسترد
اجمیر: بیاور واقع فیکٹری میں گیس رساؤ، مالک سمیت 3 افراد کی موت، 53 لوگ بیمار
دہلی فسادات: عدالت نے بی جے پی کے وزیر کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا
راجستھان : عید الفطر کی نماز کے بعد جلوس نکالنے پرٹونک میں کشیدگی
اتراکھنڈ: میان والا بن گیا رام جی والا، اورنگ زیب پور بن گیا شیواجی نگر، وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد 15 مقامات کے نام بدلے
’عید کے موقع پر اتنی بیریکیڈنگ کیوں؟‘ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر تہواروں میں رخنہ اندازی کا الزام کیا عائد
پہلے عید کی نماز ادا کی پھر لاٹھی ڈنڈوں کی بارش ہو گئی
بیڑ مسجد دھماکہ:ملزمان پر دھماکے سے پہلے سگریٹ پینے اور بم کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے انسٹاگرام ویڈیو شیئر کرنے کا الزام
میرٹھ:عید کی نماز کے بعد جھڑپ، کئی زخمی
وقف پر قبضہ کرنے والے لوگ ہی کررہے ہیں احتجاج،جلد پارلیمنٹ میں پیش ہوگا بل:کرن رجیجو
'بلڈوزر پنکچر ہو گیا...' بیڈ مسجد دھماکے پر ابو عاصم اعظمی کا طنز