Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

طلبہ پر لاٹھی چارج پر اداکارہ سونم باجوہ کا ردعمل، اس سے واقعی دل ٹوٹ گیا

پنجابی اور ہندی فلموں کی بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے دہلی پولیس کی جانب سے طلبہ پر لاٹھی چارج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واقعی دل ٹوٹ گیا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے پارلیمنٹ مارچ میں شامل مظاہرین بے قابو ہوئے اور جارحانہ انداز میں تشدد پر آمادہ تھے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے گزشتہ روز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اس ٹرک پر بھی حملہ کیا جس میں پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے، سماجی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو، بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اور اداکار پرکاش راج سوار تھے۔ 50 ہزار مظاہرین پیر کو سڑکوں پر نکلے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ سی جے پی جس نے جنتر منتر ایک ماہ سے دھرنا دے رکھا تھا، پارلیمنٹ تک مارچ کی کال دی تھی۔ اس احتجاج میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ پولیس کے اس تشدد پر اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرکے وہ بھی ان معروف شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 36 سالہ سونم نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان شیئر کیا اور لکھا کہ یہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کی آواز ہے، کوئی خطرہ نہیں۔ ان کی بات سننے کے بجائے ان پر لاٹھیاں کیوں برسائی جا رہی ہیں؟ یہ سیاست کا معاملہ نہیں، بلکہ طاقت کے بجائے ہمدردی کا انتخاب کرنے کا وقت ہے۔ وہ سنے جانے کے مستحق ہیں، زخمی کیے جانے کے نہیں۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سونم باجوہ نے لکھا کہ کل کے مناظر دیکھ کر دل واقعی ٹوٹ گیا۔ یہ کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کی بات نہیں، بلکہ انسانیت کا ساتھ دینے کی بات ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

10 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments