عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا ہے کہ عراق اور شام کے داعش کے سربراہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عراق اور دنیا کے سب سےخطرناک دہشت گردوں میں سے ایک کو مار دیا گیا ہے عراقی اور امریکی اتحادی فوج نے مل کر عبداللہ مکی مصلح الریفاعی کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عراق اور شام کیلئے داعش کا سربراہ ابوخدیجہ کے نام سے جانا جاتا تھا جسے فورسز نے ایک کارروائی میں ہلاک کیا ہے۔ السودانی نے کہا کہ الریفاعی "غیر ملکی آپریشن دفاتر کے لیے بھی ذمہ دار تھا۔” انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ الرفاعی کب مارا گیا لیکن انھوں نے عراقی انٹیلی جنس کے اس آپریشن کو سراہا جو عراق میں امریکی قیادت میں شدت پسند مخالف اتحاد کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
Source: social media
اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا یا 30 کا، ماہرین فلکیات کیا کہتے ہیں؟
امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک
طالبان میں اختلافات، افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے
مراکش : مسجد کے اندر خواتین کے جھگڑے پر عوامی حلقے چراغ پا
شمالی غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں دو صحافیوں سمیت 9 افراد ہلاک
ایران؛ خواتین کے حجاب قوانین کے نفاذ کیلیے ڈرونز اور ایپس کا استعمال
پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا: آئی ایم ایف
کیوبا میں ایک بار پھر بڑا پاور بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
وڈیو وائرل ... خاتون رپورٹر نے ٹرمپ کے چہرے پر "مائیک" مار دیا !
اہل غزہ کو اپنے ہاں آباد کرنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں: صومالیہ کا امریکہ کو جواب
ٹرمپ کو 'ناپسند' کرنے کا الزام، امریکہ نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کر دیا
یوکرین جنگ پر پوتن کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ بات چیت ہوئی: ٹرمپ
امریکا سے ڈی پورٹ ہونے پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کس ملک جائیں گے؟
پاکستان آنے والی سابق جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا، ویڈیوز وائرل