غزہ کی تعمیرِ نو کے عرب منصوبے پر برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کے منصوبے کے حوالے سے عرب اقدام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ان وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک عملی نقطۂ نظر کی نمائندگی کرتا ہے اور اگر اسے مؤثر طریقے سے لاگو کیا جاتا ہے تو یہ خطے میں فلسطینی آبادی کو درپیش سنگین حالاتِ زندگی میں تیز اور پائیدار بہتری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ بحالی اور تعمیرِ نو کی کوششیں ایک مضبوط سیاسی اور سیکیورٹی فریم ورک میں اثر انداز ہوں جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے قابلِ قبول ہوں اور جو تمام فریقین کے لیے طویل مدتی امن اور سلامتی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس ضرورت پر زور دیتے ہیں کہ حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی اور نہ ہی اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی کردار اور اس کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہم اس میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہیں اور اس بحالی اور تعمیرِ نو کے منصوبے کی باہمی ترقی کے ذریعے عرب ریاستوں کی طرف سے دیے گئے اہم پیغام کو تسلیم کرتے ہیں۔ وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم عرب اقدام کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ان اہم مسائل، خاص طور پر سیکیورٹی اور گورننس کے معاملات باہمی تعاون کے ساتھ حل کیے جا سکیں۔ ان وزرائے خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس منصوبے کی خوبیوں کو بات چیت اور عمل کے لیے ایک بنیادی نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کریں گے۔
Source: social Media
ایران یورپی ممالک سے مذاکرات کیلئے تیار
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کی زمین پر واپسی کی الٹی گنتی شروع، آئی ایس ایس میں داخل ہوا کُرو ڈریگن
جنوبی امریکہ میں طوفانوں کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد ہلاک
پوتین سب سے جھوٹ بول رہے ہیں: زیلنسکی
امریکا کے یمن پر فضائی حملے، 31 افراد ہلاک، ایران کو بھی وارننگ
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
"بمباری کے نیچے سرنگ": سابق اسرائیلی قیدی کے حماس کی سرنگوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟