گزشتہ 9 مہینے سے خلا سے زمین پر واپسی کی راہ دیکھ رہی سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کو واپس لانے کے لیے لانچ کیا گیا کرو ڈریگن (اسپیس کرافٹ) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں داخل ہو چکا ہے۔ آج (16 مارچ) ڈاکنگ کا عمل بھی پورا ہو چکا ہے۔ دونوں خلا باز 19 مارچ کو زمین پر واپسی کریں گے۔ جمعہ کو اسپیس ایکس نے کرو-10 مشن لانچ کیا۔ فالکن-9 راکیٹ سے کرو ڈریگن کیپسول کو لانچ کیا گیا ہے۔ 'ناسا' کے کمرشیل کرو پروگرام کے تحت آئی ایس ایس کے لیے یہ گیارہویں کرو فلائٹ ہے۔ ڈاکنگ کا عمل پورا ہونے کے بعد خلائی مسافر اپنے اسپیس سوٹ سے باہر نکلنیں گے اور کارگو کو اتارنے کی تیاری کریں گے۔ اس کے بعد ہیچ کو کھولنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ آئی ایس ایس میں داخلہ کے بعد 'ناسا' کرو-10 کے استقبالیہ تقریب کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ڈاکنگ وہ عمل ہے جب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جاکر کرو ڈریگن جڑتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ سنیتا ولیمس کی واپسی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لگاتار اَپڈیٹ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سے گزارش کی تھی کہ سنیتا ولیمس کی جلد واپسی کے لیے قدم اٹھائے جائیں۔ ڈریگن اسپیس کرافٹ کو چار نئے ایسٹروناٹس لے کر اسپیس اسٹی+-شن میں داخل ہوئے ہیں۔ اس میں 'ناسا' کے کمانڈر اینی میک کلین، پائلٹ آئرس، جاپان کی اسپیس ایجنسی جے اے ایکس اے کے تاکویا اونشی اور روس کی کوسموناٹ کیرل پیسکوو شامل ہیں۔ جانکاری کے مطابق اٹلانٹک مہا ساگر میں اسپیس کرافٹ اتر سکتا ہے۔ معلوم ہو کہ سنیتا ولیمس اور بچ ولمور گزشتہ سال 5 جون کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن گئے تھے۔ انہیں محض ایک ہفتے کے بعد زمین پر واپس لوٹنا تھا، لیکن بوئنگ اسٹار لائنر میں گڑبڑی کی وجہ سے دونوں وہاں پھنس گئے۔۔ 9 مہینے سے زیادہ وقت سے دونوں وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔
Source: social media
صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کی زمین پر واپسی کی الٹی گنتی شروع، آئی ایس ایس میں داخل ہوا کُرو ڈریگن
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
"بمباری کے نیچے سرنگ": سابق اسرائیلی قیدی کے حماس کی سرنگوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟