یمن میں حوثی گروپ کے فوجی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس گروپ نے یمن پر امریکی حملوں کے جواب میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین اور اس پر موجود لڑاکا طیاروں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ حوثی فوجی ترجمان نے مذکورہ حملے کرنے کے شواہد فراہم نہیں کیے۔ ترجمان نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تمام امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کریں گی۔ وہ اللہ تعالی کی مدد سے اسرائیل کی بحری ناکہ بندی جاری رکھیں گے اور اعلان کردہ علاقے میں اس کے بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کریں گے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔ اتوار کے روز صنعا اور یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول متعدد گورنریٹس میں پرتشدد امریکی بمباری کے مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد ایک محتاط سکون دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی بمباری میں مادی اور انسانی نقصانات ہوئے ہیں۔ گزشتہ گھنٹوں کے دوران امریکی لڑاکا طیاروں نے حوثیوں کے زیر کنٹرول متعدد گورنریٹس میں مختلف مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے پرتشدد فضائی حملے کیے۔ حوثیوں کے مطابق امریکی حملوں میں 31 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
Source: social media
یمن میں امریکی فضائی حملوں سے 53 افراد جاں بحق، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟
’یورپی ممالک لڑنے کے لیے تیار نہیں، لازمی فوجی سروس بحال کرنے پر غور کر نے لگے‘
حوثیوں کا جوابی حملہ، امریکی طیارہ بردار جہاز پر میزائلوں کی برسات
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
نیتن یاہو کا داخلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان، سربراہ کا فیصلہ ماننے سے انکار
جعفر ایکسپریس حملہ: پٹڑی کی مرمت مکمل، سروس کی بحالی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
اسرائیل اور حماس کے درمیان دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع
مزاحمت واحد راستہ، یمن کی قوم ضرور فتحیاب ہوگی، آیت اللّٰہ خامنہ ای
بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے