International

نیتن یاہو کا داخلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان، سربراہ کا فیصلہ ماننے سے انکار

نیتن یاہو کا داخلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان، سربراہ کا فیصلہ ماننے سے انکار

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شن بیت کے سربراہ نے وزیر اعظم کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور کہا نیتن یاہو کی ذاتی وفاداری کی خواہش اسرائیلی مفادات کے خلاف ہے۔ اسرائیلی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ فیصلے کے حقائق اور قانون پر مبنی ہونے کا جائزہ لیے جانے تک برطرفی ممکن نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں نیتن یاہو اور شاباک کے درمیان اختلافات میں شدت آ گئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے سات اکتوبر 2023 کے حملے کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کے نتائج پر نکتہ چینی کرے ہوئے کہا تھا کہ یہ نتائج "سوالات کا جواب نہیں دیتے"۔ گذشتہ منگل کو شاباک نے اعتراف کیا تھا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 سے قبل حماس تنظیم کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے میں ناکام رہا۔ شاباک نے عندیہ دیا تھا کہ "اتنے برس گزرنے پر ایک ناکام پالیسی ترتیب دینے" کی ذمے داری نیتن یاہو پر آتی ہے۔ رونین بار کا تقرر 2021 میں ہوا تھا اور انھیں 2026 تک اپنے منصب پر فائر رہنا تھا۔ نیتن یاہو نے بار پر الزام عائد کیا کہ "میڈیا میں دھمکیوں اور افشا ہونے والے انکشافات" کے پیچھے بھی بار کا ہاتھ ہے۔ دونوں شخصیات کے بیچ تعلقات اسرائیل پر حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے ہی کشیدگی کا شکار تھے۔ بالخصوص عدلیہ کی اصلاح کے منصوبے کے سبب جس نے حماس کے حملے سے چند ماہ قبل بھرپور مظاہروں اور احتجاج کو بھڑکا دیا تھا۔ رواں ماہ چار مارچ کو شاباک کی جانب سے جاری رپورٹ میں ادارے نے اعتراف کیا کہ تمام نوعیت کی انٹیلی جنس معلومات میں خلا ہے۔ رپورٹ میں بالواسطہ طور پر نیتن یاہو حکومت پر بھی نکتہ چینی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق (اسرائیلی) پالیسی سکون کی بنیاد پر قائم کی گئی جس نے حماس کو ایک بڑے پیمانے پر فوجی ساز و سامان تیار کرنے کا موقع دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ رونین بار کی برطرفی سے متعلق نیتن یاہو کے فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments