International

غزہ میں اسرائیلی فوج کی مجمع پر ڈرون سے بمباری، تین فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی مجمع پر ڈرون سے بمباری، تین فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے وادی غزہ میں فلسطینیوں کے مجمع پر ڈرون سے بمباری کی، جس سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید 2 فلسطینی آپس میں بھائی اور تیسرا کزن بتایا جا رہا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے عرب میڈیا نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 فلسطینی شہیدوں کی لاشیں اسپتال لائی گئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تین لاشیں ملبوں سے برآمد ہوئیں، 2 لاشیں تازہ حملوں میں شہید ہونےوالوں کی تھی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 9 زخمی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں 48 ہزار 577 فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ 1 لاکھ 12 ہزار اور 41 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا مقبوضہ بیت المقدس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پر قبضہ کرلیا اور زمینداروں کو بیدخل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق باغات 30 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں، جس میں 50 سال پرانے زیتون کے درخت ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments