کابل: افغان وزارت داخلہ نے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سراج الدین حقانی کے استعفے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی ہےکہ وہ حقائق کو پیش کریں اور افواہوں اور پروپیگنڈےکو پھیلانے سےگریز کریں۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ سراج الدین حقانی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو استعفیٰ بھجوادیا ہے جو انہوں نے منظور بھی کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات اور وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری ان کے استعفے کی وجہ بنی۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔
Source: social Media
رمضان میں اسرائیل کا وحشیانہ حملہ: خواتین اور بچوں سمیت 308 سے زائد فلسطینی شہید
شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں خوفناک دھماکہ، 16 افراد جاں بحق
جو کوئی اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کرے گا ، وہ بھاری قیمت چکائے گا : وائٹ ہاؤس
اسرائیل معاہدے سے مُکر گیا ، غزہ میں قیدیوں کا انجام خطرے میں پڑ گیا ہے : حماس
افغانستان : عالمی ادارہ صحت کی 80 فیصد خدمات اڑھائی ماہ بعد بند ہونے کا خطرہ
یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض معاہدہ طے
جعفر ایکسپریس حملہ: پٹڑی کی مرمت مکمل، سروس کی بحالی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
افغان وزارت داخلہ نے سراج الدین حقانی کے وزارت سے مستعفی ہونےکی تردیدکردی
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو سنہرے رنگ سے جگمگاتی گیلری میں تبدیل کردیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی مجمع پر ڈرون سے بمباری، تین فلسطینی شہید