International

افغانستان : عالمی ادارہ صحت کی 80 فیصد خدمات اڑھائی ماہ بعد بند ہونے کا خطرہ

افغانستان : عالمی ادارہ صحت کی 80 فیصد خدمات اڑھائی ماہ بعد بند ہونے کا خطرہ

عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ اس کی افغانستان کے شہریوں کے لیے پیش کی جانے والی خدمات 80 فیصد تک ماہ جون سے کم ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خدمات کی اس بندش کی وجہ عالمی ادارہ صحت کی معاشی مشکلات اور فنڈز کی کمی بتائی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس صحت کے شعبے کے مطابق اسے کیش کی کمی کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق ادارے نے اس کی وجہ فنڈز کی کمی بتائی ہے۔ کیونکہ امریکہ نے امدادی رقم میں کٹوتی کر دی ہے۔ فندز کی یہی کمی اس کی وجہ ہے۔ کسی ہنگامی مداخلت کے بغیر عالمی ادارہ صحت کی 220 سے زائد سہولتیں جون 2025 تک بند ہو جائیں گی۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں بتائی ہے۔ عالمی ادارہ صحت اس سے پہلے ہی 167 منصوبوں کی بندش کا بتا چکا ہے۔ ان منصوبوں کی بندش کی وجہ بھی فنڈز کی کمی ہی بنی ہے۔ اس وجہ سے بہت سی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سلویڈور نے مزید کہا 'لیکن یہ سب محض فنڈنگ کی وجہ سے نہیں ہے، انسانی ہنگامی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پچھلے کئی سال کی کوششوں اور خدمات ختم ہو کر رہ جائیں گی۔' عالمی ادارہ صحت اسی وجہ سے اس وقت سے خبر دار کرنا شروع کر رکھا ہے جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے لیے فنڈز میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ افغانستان میں اس دستبرداری اور واشنگٹن کے تعاون کے خاتمے کی وجہ سے خسرے کی نگرانی کا پورا ' نیٹ ورک' ہی خطرے میں پڑ گیا ہے۔' جسے اب تک مکمل طور پر واشنگٹن کی طرف سے فنڈ کیا جا رہا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق افغانستان میں جنوری اور فروری میں خسرہ کے 16000 سے زیادہ مشتبہ کیسز سامنے آئے اور ان میں سے 111 کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔ لیکن ان اعداد و شمار کو طالبان حکام متنازع سمجھتے ہیں۔ افغان طالبان کی حکومت جسے دنیا کے زیادہ تر ملک تسلیم نہیں کرتے اس عالمی ادارہ صحت پر بہت انحصار کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغانستان میں خسرے اور ڈینگی کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ جبکہ افغانستان طبی حوالے سے دیگر کئی مسائل میں بھی الجھا ہوا ہے۔ افغانستان میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے بھی عالمی ادارہ کوششیں کر رہا ہے۔ پولیو کی وبا اب صرف افغانستان اور اس کے پڑوسی ملک پاکستان میں باقی رہ گئی ہے۔ افغانستان میں فنڈز کی اسی کمی کی وجہ سے بچوں کو بچانے کے ایک اہم منصوبے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پچھلے ماہ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایک خیراتی ادارے کی مدد سے چلنے والی 18 طبی سہولتیں بھی پچھلے ہفتوں کے دوران ختم ہو چکی ہیں۔ اب بچوں کی زندگیاں بچانے والے صرف 14 مراکز اگلے ماہ تک فنڈز کی کمی کے بغیر چل سکیں گے۔ لیکن امداد جاری نہ رہی تو یہ بھی بند ہو جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments