فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کے نتائج کا مکمل ذمے دار اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ تنظیم نے ان حملوں کو نہتے شہریوں کے خلاف "دھوکے پر مبنی جارحیت" قرار دیا۔ آج منگل کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں حماس نے کہا کہ "اسرائیل فائر بندی معاہدے سے مکر گیا ہے، اس نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے"۔ حماس نے وساطت کار (ممالک) پر زور دیا ہے کہ وہ فائر بندی معاہدے کو توڑنے کی پوری ذمے داری اسرائیل پر عائد کریں۔ تنظیم نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی سپورٹ میں اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے میں "اپنی تاریخی ذمے داری" پوری کریں۔ اسی طرح حماس نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے تا کہ اسرائیل کو فوجی کارروائیاں روکنے کا پابند بنایا جائے اور قرار داد 2735 پر عمل درآمد کرایا جائے۔ یہ قرار داد لڑائی روک دینے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کے خلاف وسیع حملہ کر رہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ کارروائی مزید قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت معطل ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حملوں کی وجہ حماس کی جانب سے بارہا اسرائیل کے قیدیوں کی رہائی سے انکار اور امریکی صدارتی ایلچی اور وساطت کاروں کی جانب سے ملنے والی تمام پیش کشوں کو مسترد کرنا ہے۔
Source: social media
رمضان میں اسرائیل کا وحشیانہ حملہ: خواتین اور بچوں سمیت 308 سے زائد فلسطینی شہید
شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں خوفناک دھماکہ، 16 افراد جاں بحق
جو کوئی اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کرے گا ، وہ بھاری قیمت چکائے گا : وائٹ ہاؤس
اسرائیل معاہدے سے مُکر گیا ، غزہ میں قیدیوں کا انجام خطرے میں پڑ گیا ہے : حماس
افغانستان : عالمی ادارہ صحت کی 80 فیصد خدمات اڑھائی ماہ بعد بند ہونے کا خطرہ
یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض معاہدہ طے
جعفر ایکسپریس حملہ: پٹڑی کی مرمت مکمل، سروس کی بحالی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
افغان وزارت داخلہ نے سراج الدین حقانی کے وزارت سے مستعفی ہونےکی تردیدکردی
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو سنہرے رنگ سے جگمگاتی گیلری میں تبدیل کردیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی مجمع پر ڈرون سے بمباری، تین فلسطینی شہید