وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیوٹ کے مطابق اسرائیل نے آج منگل کے روز غزہ پر اپنے حملوں کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کی تھی۔ امریکی انتظامیہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وسیع حملے کا پیشگی علم تھا۔ امریکی چینل فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کیرولین نے امریکی صدر کے سابقہ بیان کا حوالہ دیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ "حماس ، حوثی ، ایران اور جو کوئی بھی نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکا کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا، اسے بھاری قیمت چکانا ہو گی اور اس پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے"۔ ٹرمپ اسی سے ملتے جلتے الفاظ کے ساتھ علانیہ انتباہ جاری کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس پر تمام قیدیوں کو رہا کرنا لازم ہے ، بصورت دیگر اس پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ منگل کو علی الصبح غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا وسیع حملہ ، فائر بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کے سلسلے میں مذاکرات معطل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ حملے سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی وزیر اعٖظم بنیامین نیتن یاہو نے تل ابیب میں وزارت دفاع میں ایک اجلاس منعقد کیا جہاں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بات با خبر اسرائیلی ذرائع نے معاریف اخبار کو بتائی۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو کو اندرونی سطح پر اپنے اتحادیوں میں بعض شدت پسند آوازوں کے دباؤ کا سامنا تھا جو دوبارہ جنگ کی طرف لوٹنے پر زور دے رہے تھے۔ دوسری جانب غزہ میں قید اسرائیلیوں کے اہل خانہ جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تا کہ بقیہ قیدیوں کی رہائی عمل میں آ سکے۔ بالخصوص جب کہ ایک سرورے رپورٹ کے مطابق 52% اسرائیلی عوام جنگ روک دینے کے حامی ہیں۔
Source: social media
رمضان میں اسرائیل کا وحشیانہ حملہ: خواتین اور بچوں سمیت 308 سے زائد فلسطینی شہید
شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں خوفناک دھماکہ، 16 افراد جاں بحق
جو کوئی اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کرے گا ، وہ بھاری قیمت چکائے گا : وائٹ ہاؤس
اسرائیل معاہدے سے مُکر گیا ، غزہ میں قیدیوں کا انجام خطرے میں پڑ گیا ہے : حماس
افغانستان : عالمی ادارہ صحت کی 80 فیصد خدمات اڑھائی ماہ بعد بند ہونے کا خطرہ
انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر 9 ماہ سے پھنسے ہوئے دو خلا باز زمین کی جانب روانہ
'نئے اسرائیلی قوانین سے فلسطینیوں کے لیے امداد کی فراہمی 'ناممکن' ہو جائے گی'
شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں خوفناک دھماکہ، 16 افراد جاں بحق
رمضان میں اسرائیل کا وحشیانہ حملہ: خواتین اور بچوں سمیت 308 سے زائد فلسطینی شہید
یوکرین ڈیل: امریکا نےکریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا
ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی دینے کا امکان یکسر مسترد کردیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی مجمع پر ڈرون سے بمباری، تین فلسطینی شہید
افغان وزارت داخلہ نے سراج الدین حقانی کے وزارت سے مستعفی ہونےکی تردیدکردی
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو سنہرے رنگ سے جگمگاتی گیلری میں تبدیل کردیا