لندن: یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے آج برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک میں 2.8 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پاگیا۔ یوکرینی صدر ر ولادی میر زیلنسکی گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی تلخی کے بعد آج برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے جہاں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ خبر ایجنسی کےمطابق ٹین ڈاؤننگ میں یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک کے درمیان 2.8 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پاگیا۔ اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد کہا کہ قرض یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم سے ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ یوکرین کی حمایت پر آپ کا اور برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بادشاہ شاہ چارلس نے کل میری ملاقات کو قبول کیا، اس کے لیے بھی شکریہ اور شکر گزار ہوں۔ زیلنسکی نے کہا کہ اتنی بڑی یورپی سربراہی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے، یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایسے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔
Source: social media
اسرائیل : نیتن یاہو ! قتل عام بند کرو،اسرائیلی قیدیوں کےاہل خانہ کاغزہ جنگ روکنے لیےمظاہرہ
شہزادہ ہیری کی امریکا نقل مکانی پر خصوصی برتاؤ نہیں کیا گیا، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل
یوکرین نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کی حمایت کردی
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
سیما حیدر اور سچن والدین بن گئے
مصنوعی ذہانت سے تیار کیا جانے والا دنیا کا پہلا اخبار
حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا، امریکا
امریکی جج نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر