International

ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کا خط مل گیا

ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کا خط مل گیا

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی عہدیدار نے امریکی صدر کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تجویز کا خط پہنچایا تھا۔ دوسری جانب سربراہ پاسدرانِ انقلاب حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے دھمکایا تو مناسب، فیصلہ کن اور نتیجہ خیز جواب دیں گے۔ حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارا دشمن ابھی تک بھٹکا ہوا ہے، اس نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments