International

بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی

بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک بم دھماکے میں کم ازکم پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے اس واقعے کی مذمت کی ہے تاہم ان کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے کون ہیں۔ نوشکی پولیس کے سربراہ ہاشم مہمند نے بھی بم دھماکے کے واقعے کے تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے اس بارے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ نوشکی میں ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ یہ دھماکہ نوشکی شہر کے قریب کوئٹہ اور تفتان کے درمیان آر سی ڈی شاہراہ پر ہوا۔ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ کوئٹہ سے نوکنڈی کی جانب جا رہا تھا جس میں سات بسیں اور دو کاریں شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ قافلہ آرسی ڈی شاہراہ پر نوشکی شہر کے قریب ایک فلور مل کے قریب پہنچا تو قافلے میں شامل ایک بس کے قریب دھماکہ ہوا جبکہ باقی گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک بس کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ انھوں نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ایک کار کا ڈھانچہ موقع سے ملا ہے جس سے یہ لگتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اسی میں نصب تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر کار کے تباہ شدہ ڈھانچہ اور دیگر شواہد سے خودکش حملے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ اہلکار نےبتایا کہ دھماکے کے بعد زخمیوں کو مقامی سطح پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد وہاں سے منتقل کر دی گیا۔ کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو مکمل سیل کر دیا ہے اور اس جانب کسی کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے کچھ دیر بعد نوشکی کے فضا میں دو ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ نوشکی میں مقامی افراد نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments