International

امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک

امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں سیمی ٹرک سمیت 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انٹر اسٹیٹ 35 پر پیش آئے حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ سیمی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے، جس پر نشے کی حالت میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی کرنے کے بھی 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اب تک حادثے کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments