غزہ میں اسرائیلی فورسز کے تازہ فضائی حملوں میں دو مقامی صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے سنیچر کو فلسطین کے محکمہ صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ان حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ غزہ کے شمالی قصبے بیت لاھیا میں ایسے وقت میں کیا گیا جب حماس کے رہنما مصر میں جنگ بندی کرانے والے ثالث نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ عینی شاہدین اور صحافیوں نے بتایا کہ اس کار پر سوار افراد اس قصبے میں ایک تنظیم الخیر فاؤنڈیشن کے تحت خیرانی مشن پر جا رہے تھے اور ان کے ساتھ صحافی اور فوٹو گرافر بھی تھے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم تین مقامی صحافی بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے دو افراد کو نشانہ بنایا جو ’دہشت گرد‘ تھے، وہ ڈرون آپریٹ کر رہے تھے اور قصبے میں موجود اسرائیلی فورسز کے لیے خطرے کا باعث بن رہے تھے۔ اس کے بعد اسرائیلی فورسز ان دیگر افراد کو بھی نشانہ بنایا جو ڈرون کا سامان لے کر اس گاڑی میں سوار ہوئے تھے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں اس بات کا کیسے پتا چلا کہ یہ مشتبہ افراد ’دہشت گرد‘ تھے اور ان کی فورسز کے لیے خطرہ تھے۔ اس واقعے کے بعد 19 جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ جنوری کے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی اسرائیل نے درجنوں فلسطینی شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ حماس نے تازہ ترین صورت حال پر اپنے تبصرے میں اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 19 جنوری کے بعد 150 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ غزہ کے محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے واقعات کے جواب میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے بعض ‘دہشت گردوں‘ کو نشانہ بنایا ہے جو ان کی بری افواج کے مقامات کے قریب بم نصب کر رہے تھے اور ان کے لیے خطرات کا باعث بن رہے تھے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 19 جنوری کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی میعاد دو مارچ کو ختم ہو گئی تھی اور اب اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں جانے سے گریز کر رہا ہے۔
Source: social Media
مراکش : مسجد کے اندر خواتین کے جھگڑے پر عوامی حلقے چراغ پا
اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا یا 30 کا، ماہرین فلکیات کیا کہتے ہیں؟
شمالی غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں دو صحافیوں سمیت 9 افراد ہلاک
سربیا میں لاکھوں طلبہ صدر الیگزینڈر ووچک کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، ٹرانسپورٹ بند
طالبان میں اختلافات، افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے
امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک
پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا: آئی ایم ایف
کیوبا میں ایک بار پھر بڑا پاور بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
وڈیو وائرل ... خاتون رپورٹر نے ٹرمپ کے چہرے پر "مائیک" مار دیا !
اہل غزہ کو اپنے ہاں آباد کرنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں: صومالیہ کا امریکہ کو جواب
ٹرمپ کو 'ناپسند' کرنے کا الزام، امریکہ نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کر دیا
یوکرین جنگ پر پوتن کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ بات چیت ہوئی: ٹرمپ
امریکا سے ڈی پورٹ ہونے پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کس ملک جائیں گے؟
پاکستان آنے والی سابق جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا، ویڈیوز وائرل