افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو استعفیٰ بھجوادیا جو انہوں نے منظور کر لیا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جارہی ہے اور سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔ افغان انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔ دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے۔ گزشتہ روز سراج الدین حقانی نے صوبہ خوست کا دورہ کیا تھا اور جمعہ کی نماز ادا کی جہاں انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی تھی۔
Source: social Media
ایران یورپی ممالک سے مذاکرات کیلئے تیار
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کی زمین پر واپسی کی الٹی گنتی شروع، آئی ایس ایس میں داخل ہوا کُرو ڈریگن
جنوبی امریکہ میں طوفانوں کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد ہلاک
پوتین سب سے جھوٹ بول رہے ہیں: زیلنسکی
امریکا کے یمن پر فضائی حملے، 31 افراد ہلاک، ایران کو بھی وارننگ
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
"بمباری کے نیچے سرنگ": سابق اسرائیلی قیدی کے حماس کی سرنگوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟