عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے سعودی عرب کی درجہ بندی کو اے سے بڑھا کر اے پلس کر دیا ہے جس کی وجہ ملک میں جاری سماجی اور اقتصادی تبدیلی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق عالمی معاشی اشاریوں پر نظر رکھنے والی ایک اور تنظیم فِچ نے کہا ہے کہ مملکت کا وژن 2030 کا منصوبہ سرمائے کے اخراجات اور قرض کے اجراء کے انتظام میں کچھ لچک فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں پائیدار رفتار تعمیرات، لاجسٹکس، مینوفیکچرنگ اور کان کُنی کے شعبوں میں سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے جس سے 2025-28 کے دوران جی ڈی پی کی نمو کو فروغ ملے گا۔ رواں ہفتے کے اوائل میں ریٹنگ ایجنسی نے کہا تھا کہ وہ توقع کرتی ہے کہ سعودی حکومت 2025 میں ان شعبوں کے لیے مختص سرمائے اور متعلقہ موجودہ اخراجات میں کمی کرے گی۔ سعودی عرب ہائیڈرو کاربن سیکٹر پر انحصار سے ہٹ کر اپنی معیشت کو متنوع بنانا چاہتا ہے۔ فچ کا کہنا ہے کہ موجودہ سرمایہ کاری کو سعودی عرب کی نوجوان آبادی کی کھپت کو بڑھانا چاہیے اور معیشت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے اٹلی کی سرکاری ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی (ایس اے سی ای) کے ساتھ تین ارب ڈالر مالیت کی مفاہمت کی ایک نئی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کا قرض برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ فچ نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ تیل کی قیمتوں کی موجودہ حساسیت 2028 تک مالی اور بیرونی عدم توازن کو کمزور کر دے گی۔ ایس اینڈ پی نے کہا کہ ’بڑے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر اور پیداوار کی کم لاگت سعودی عرب کو کم کاربن متبادلات کی طرف عالمی توانائی کی منتقلی کے لیے کچھ لچک فراہم کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اوپیک پلس میں قائدانہ کردار اور اس کے نتیجے میں تیل کی عالمی قیمتوں کے رجحانات کو متاثر کرنے کی صلاحیت کے علاوہ مملکت دنیا کے سب سے بڑے سوئنگ آئل پروڈیوسر کے طور پر اپنی منفرد حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
Source: social media
مراکش : مسجد کے اندر خواتین کے جھگڑے پر عوامی حلقے چراغ پا
اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا یا 30 کا، ماہرین فلکیات کیا کہتے ہیں؟
شمالی غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں دو صحافیوں سمیت 9 افراد ہلاک
سربیا میں لاکھوں طلبہ صدر الیگزینڈر ووچک کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، ٹرانسپورٹ بند
طالبان میں اختلافات، افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے
امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک
پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا: آئی ایم ایف
کیوبا میں ایک بار پھر بڑا پاور بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
وڈیو وائرل ... خاتون رپورٹر نے ٹرمپ کے چہرے پر "مائیک" مار دیا !
اہل غزہ کو اپنے ہاں آباد کرنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں: صومالیہ کا امریکہ کو جواب
ٹرمپ کو 'ناپسند' کرنے کا الزام، امریکہ نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کر دیا
یوکرین جنگ پر پوتن کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ بات چیت ہوئی: ٹرمپ
امریکا سے ڈی پورٹ ہونے پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کس ملک جائیں گے؟
پاکستان آنے والی سابق جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا، ویڈیوز وائرل